اسپورٹس

ICC Champions Trophy 2025: پی سی بی کا انوکھا مطالبہ، بی سی سی آئی سے اس موضوع پر مانگا تحریری جواب، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

ICC Champions Trophy 2025: آئی سی سی چمپئنز ٹرافی سے متعلق ایک بڑا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی سے بے حد انوکھا مطالبہ کیا ہے۔ دراصل، پی سی بی نے کہا ہے کہ بی سی سی آئی تحریر میں دے کہ ہندوستانی حکومت نے پاکستان میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ بی سی سی آئی اس بات کا تحریری ثبوت دے کہ ہندوستانی حکومت نے آئندہ سال ہونے والی چمپئنزٹرافی کے لئے سیکورٹی وجوہات کا حوالہ دے کرٹیم انڈیا کوپاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکارکردیا ہے۔ رپورٹ میں پی سی بی کے ایک ذرائع کے حوالے سے یہ بات کہی گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ جلدازجلد اس موضوع کوحل کیا جائے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس 19 جولائی کوکولمبومیں ہوگی، جس میں ’ہائی برڈ ماڈل‘ پرتبادلہ خیال ایجنڈے میں نہیں ہے۔ اس کے تحت ہندوستانی ٹیم اپنے میچ متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں کھیلے گی۔ رپورٹ میں پی سی بی کے ایک ذرائع نے کہا کہ اگرہندوستانی حکومت نے اجازت نہیں دی ہے تو اسے تحریرمیں دینا ہوگا اور بی سی سی آئی کوچاہئے کہ آئی سی سی کو وہ خط فوراً دیں۔ ہم مسلسل کہہ رہے ہیں کہ بی سی سی آئی پانچ چھ ماہ پہلے ٹورنا منٹ کے لئے ٹیم کے پاکستان جانے کے بارے میں آئی سی سی کو تحریر میں مطلع دیں۔

بی سی سی آئی ہمیشہ سے کہتا آیا ہے کہ پاکستان میں کھیلنے کا فیصلہ حکومت کا ہوگا اور 2023 ونڈے ایشیا کپ میں بھی ہندوستان کے میچ ہائی برڈ ماڈل پرسری لنکا میں کھیلے گئے تھے۔ پی سی بی نے چمپئنزٹرافی کے پروگرام کا ڈرافٹ آئی سی سی کو سونپ دیا ہے، جس میں ہندوستان کے تمام میچ، سیمی فائنل اور فائنل لاہورمیں ہوں گے۔ وہیں ہندوستان اور پاکستان کا میچ یکم مارچ کو ہونا ہے۔ 

ایشیا کپ میں بھی پاکستان نہیں گئی تھی ٹیم انڈیا

اس سے پہلے، 2023 ایشیا کپ کی میزبانی بھی پاکستان نے کی تھی۔ حالانکہ ٹیم انڈیا نے پاکستان جانے سے صاف انکار کردیا تھا۔ پھر یہ ٹورنا منٹ ہائی برڈ ماڈل میں کھیلا گیا تھا۔ 2023 ایشیا کپ میں ٹیم انڈیا نے اپنے میچ سری لنکا میں کھیلے تھے۔ ابھی تک بی سی سی آئی نے 2025 چمپئنزٹرافی سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔ حالانکہ کئی رپورٹس میں ایسا کیا گیا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے ہائی برڈ ماڈل کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

2 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

3 hours ago