اسپورٹس

PBKS vs DC: پنجاب اور دہلی کے درمیان سیزن کا دوسرا میچ، پڑھیں کس کی برتری؟

PBKS vs DC: آئی پی ایل 2024 کا دوسرا میچ پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ رشبھ پنت دہلی کے لیے میدان میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ وہ کافی عرصے بعد کھیلتے نظر آئیں گے۔ شکھر دھون پنجاب کے لیے کھیلتے نظر آئیں گے۔ ان دونوں ٹیموں کی گزشتہ سیزن میں مایوس کن کارکردگی رہی تھی۔ پوائنٹس ٹیبل میں پنجاب آٹھویں اور دہلی نویں نمبر پر تھا۔ لیکن اب دونوں ٹیمیں واپسی کے لیے تیار ہیں۔

دھون کی کپتانی والی ٹیم پنجاب پلیئنگ الیون میں پربھسمرن سنگھ اور جانی بیرسٹو کو جگہ دے سکتی ہے۔ بیئرسٹو تجربہ کار ہے اور اس نے کئی مواقع پر کمال دکھایا ہے۔ وہ آئی پی ایل میں اب تک 39 میچ کھیل چکے ہیں۔ اس دوران 1291 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے ایک سنچری اور 9 نصف سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔ بیئرسٹو گزشتہ سیزن میں نہیں کھیل سکے تھے۔ لیکن اس سیزن میں وہ کمال کر سکتے ہیں۔ پربھسمرن کی بات کریں تو انہوں نے گزشتہ سیزن میں 14 میچوں میں 358 رنز بنائے تھے۔ اس بار بھی وہ پلیئنگ الیون میں جگہ بنا سکتے ہیں۔

دہلی کیپٹلس کے پاس ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش جیسے تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ ان دونوں کو پلیئنگ الیون میں جگہ مل سکتی ہے۔ للت یادو کو بھی ٹیم کے پہلے میچ میں کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مارش کا مجموعی آئی پی ایل کیرئیر بہت اچھا نہیں رہا ہے۔ وہ 2010 سے کھیل رہے ہیں۔ لیکن کئی میچوں میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ تاہم، اس بار وہ حیرت انگیز کام کر سکتے ہیں۔ دہلی خلیل احمد کو موقع دے سکتا ہے۔ اگر دہلی پہلے میدان میں اترتا ہے تو خلیل پہلا اوور پھینک سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- RCB vs SRH IPL 2024: دیپک چاہر  نے وراٹ کوہلی سے پنگا لینے کی کوشش، وراٹ کوہلی نے دیا اس انداز میں جواب!

پنجاب اور دہلی کے ممکنہ پلیئنگ الیون

پنجاب کنگز: پربھسمرن سنگھ، شکھر دھون (کپتان)، جانی بئرسٹو، لیام لونگ اسٹون، سکندر رضا، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، اتھرو تائیدے، ہرشل پٹیل، ارشدیپ سنگھ، کگیسو رباڑا، ہرپریت برار۔

دہلی کیپٹلس: ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، للت یادو، رشبھ پنت (کپتان)، ٹرسٹن اسٹبس، یش دھل، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، خلیل احمد، مکیش کمار، اینریچ نورٹجے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

52 minutes ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

1 hour ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

2 hours ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

3 hours ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

4 hours ago