علاقائی

Mumbai Sewer drain Case: مزدوروں کی گٹر  کےچیمبر میں گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہوئی

Mumbai Sewer drain Case: ممبئی کے مضافاتی علاقے ملاڈ میں دو روز قبل زیر زمین گٹر کے ایک چیمبر میں تین مزدوروں کے گرنے کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد ہفتے کے روز بڑھ کر تین ہو گئی۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ اس سے قبل جمعرات کی شام 15 فٹ گہرے زیر زمین گٹر کے چیمبر میں گرنے سے دو مزدورہلاک ہو گئے تھے۔ فائر آفیسر نے بتایا کہ تیسرے شخص یعنی مزدور کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ ہفتہ کی صبح علاج کے دوران اس کی موت ہوگی ۔

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ امبوجاوادی کے عبدالحمید روڈ پر مالوانی گیٹ نمبر 8 پر پیش آیا۔ اہلکار نے کہا، “تیسرا مزدور، رام لگان چھوٹےلال کیوٹ (45) گزشتہ دو دنوں سے علاج  چل رہا تھا اور ہ ان کی فتہ کو ا موت ہوگئی۔ اس سے قبل اس واقعہ میں 18 سالہ سورج کیوٹ اور وکاس کیوٹ (20) کی موت ہو گئی تھی۔

فائر آفیسر نے بتایا کہ تینوں کارکنوں کو نالے کی صفائی کا ٹھیکہ اس وقت دیا گیاتھا اسی دوران  وہ ایک پبلک ٹوائلٹ کے نیچے  بنے نالے کے چیمبر میں گر گئے۔ مقامی لوگوں نے انہیں  باہر نکالااور قریبی اسپتال میں داخل کرایا۔

مالوانی پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے کہا، “ابتدائی معلومات کی بنیاد پر حادثاتی موت کا معاملہ درج کرلیا گیاہے۔ ہمیں ابھی تک اس حوالے سے کوئی سرکاری شکایت موصول نہیں ہوئی اور اگر ہمیں کوئی او رمعاملے کا پتہ چلتا ہے تو تو ہم خود مقدمہ درج کرائیں گے۔ ہم ابھی تک تمام حقائق کی چھان بین کر رہے ہیں اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

2 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

3 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

4 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

4 hours ago