بھارت ایکسپریس۔
پاکستان کرکٹ میں تبھی تک سب کچھ اچھا چل رہا ہوتا ہے، جب تک ٹیم جیت رہی ہوتی ہے۔ پھرایک مقابلہ ہارتے ہی کھلبلی مچ جاتی ہے۔ بوکھلاہٹ زور پکڑلیتی ہے۔ ٹھیک ویسے ہی جیسے نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے تیسرے ٹی-20 میں نیوزی لینڈ کی بی ٹیم نے پاکستان کی فُل اسٹرینتھ ٹیم کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔ اس ہارکے بعد ذمہ داری لینے کے بجائے ٹیم کے نئے چیف کوچ بنے اظہرمحمود الٹے الزام لگاتے ہوئے نظرآئے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کی ٹریننگ پر سوال کھڑے کردیئے۔ انہوں نے کہا کہ جب تھک چکے ہیں کھلاڑی تو کیسے جیتے پاکستان؟
پاکستان کے چیف کوچ اظہرمحمود نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی-20 میچوں کی سیریزسے پہلے اپنی ٹیم کے ایبٹ آباد کے پاس کاکل کے آرمی کیمپ میں کی گئی دو ہفتے کی ٹریننگ پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے اس ٹریننگ پرالزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس ہیوی ٹریننگ کے بعد کھلاڑی بری طرح سے تھکے ہیں اور پرفارم نہیں کرپا رہے ہیں۔
آرمی کیمپ کی ٹریننگ پراظہرمحمود نے اٹھائے سوال
اظہرمحمود کی تشویش اس وجہ سے بھی ہے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ اسی تھکان کے سبب کھلاڑی زخمی بھی ہو رہے ہیں، جوکہ ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 سے پہلے اچھی خبرنہیں ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی-20 سیریز کے دوران اب تک پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو چوٹ لگنے کی خبر ہے، جن میں اعظم خان، محمد رضوان اورعرفان خان کا نام شامل ہے۔
کوچ کو کھلاڑیوں کی فکر
اظہرمحمود کے مطابق، ان میں اعظم خان زخمی ہونے کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی-20 سیریز سے باہرہوگئے ہیں۔ وہیں ان کے ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 میں کھیلنے پربھی تعطل کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ اظہرمحمود نے بتایا کہ محمد رضوان اورعرفان خان کو ایک ہی طرح کی چوٹ ہے۔ رضوان کو تیسرے ٹی-20 میں بلے بازی کے دوران زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوکرڈگ آؤٹ لوٹ گئے کیونکہ ہم خطرہ مول نہیں لینا چاہتے، جس سے پریشانی مزید بڑھ جائے۔ انہوں نے بتایا کہ چوٹ کے سبب رضوان آئندہ میچ بھی نہیں کھیل سکتے ہیں۔ پاکستان کو اگلا ٹی-20 میچ نیوزی لینڈ کے ساتھ 25 اپریل کو لاہورمیں کھیلنا ہے۔ جبکہ سیریز کا آخری ٹی-20 مقابلہ 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…