لوک سبھا انتخابات کے درمیان گجرات سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے اچھی خبر آئی ہے۔ سورت لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار کی نامزدگی کی منسوخی کے بعد باقی 8 امیدواروں نے بھی اپنے نام واپس لے لیے ہیں جس کے بعد بی جے پی کی بلا مقابلہ جیت یقینی ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا کھاتہ بھی کھل گیا ہے۔ یہاں سے بی جے پی کے امیدوار مکیش دلال ہیں جو اب بلا مقابلہ ممبر پارلیمنٹ بن چکے ہیں ۔ اعلان 4 جون کو ہوگا۔
دراصل، سورت لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے امیدوار نیلیش کمبھانی اپنے تین تجویز کنندگان میں سے ایک کوبھی انتخابی افسر کے سامنے پیش نہیں کر سکے، جس کے بعد انتخابی افسر نے نیلیش کمبھانی کا نامزدگی فارم منسوخ کر دیا۔ بی جے پی نے اپنی شکایت میں کانگریس امیدوار نیلیش کمبھانی کے تین تجویز کنندگان کے دستخطوں پر سوال اٹھائے تھے۔ کانگریس نے نامزدگی کو مسترد کرنے کا الزام حکومت پر لگایا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ حکومت کی دھمکی کے سامنے ہر کوئی خوفزدہ ہے۔ کانگریس لیڈر اور ایڈوکیٹ بابو منگوکیا نے کہا کہ ہمارے تین تجویز کنندگان کو اغوا کرلیا گیا ہے، انتخابی افسر کو اغوا کی تحقیقات کرنی چاہئے نہ کہ فارم پر دستخط کئے گئے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دستخطوں کوملائے بغیر فارم کینسل کرنا غلط ہے، تجویز کنندگان کے دستخط درست ہیں یا نہیں اس کی جانچ کیے بغیر پرچہ منسوخ کرنا غلط ہے۔
ادھر دوسری جانب تجویز کرنے والوں نے حلف نامہ دیا ہے اور کہا کہ ہمارے دستخط نہیں ہیں، بلکہ نیلیش کمبھانی کی تجویز میں ان کے بہنوئی، بھتیجے اور ساتھی کے دستخط ہیں۔ تینوں تجویز کنندگان نے کل الیکشن افسر کے سامنے حلف نامہ دیا تھا اور کہا تھا کہ نیلیش کمبھانی کے فارم میں ان کے دستخط نہیں ہیں۔ اس حلف نامہ کے بعد ہی تینوں تجویز کنندگان غائب ہو گئے۔ انتخابی افسر نے کانگریس امیدوار نیلیش کمبھانی کے تجویز کنندہ، ان کے بہنوئی جگدیش ساولیا، ان کے بھتیجے دھروین دھامیلیا اور ساتھی رمیش پولارا کی درخواست کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی تھی۔ تجویز کنندگان کے دعوے کے بعد الیکشن افسر نے کانگریس امیدوار نیلیش کمبھانی کو جواب دینے کے لیے ایک دن کا وقت دیا تھا۔ کانگریس امیدوار نیلیش کمبھانی اپنے وکیل کے ساتھ انتخابی افسر کو جواب دینے آئے تھے، لیکن تین تجویز کنندگان میں سے ایک بھی موجود نہیں تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…