بھارت ایکسپریس۔
Pakistan Cricket Team vs Nepal in Asia Cup 2023: ایشیا کپ کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔ پہلے میچ میں آج نیپال اورپاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ نیپال کے خلاف پاکستان نے اپنے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کولمبو میں افغانستان کے خلاف تیسرے اورآخری ونڈے کی ٹیم کے مقابلے اپنی لائن اپ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پاکستان نے پہلے میچ کے لئے اپنی پلیئنگ الیون میں پاکستان نے تین فرنٹ لائن تیز گیند باز اور تین اسپن گیند بازی آل راؤنڈروں کو منتخب کیا۔
نیپال کے خلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان
پاکستان نے نیپال کے خلاف ایشیا کپ کے افتتاحی میچ کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔ بابراعظم ایک بارپھر قیادت کریں گے۔ بابراعظم (کپتان)، فخرزماں، امام الحق، محمد رضوان، افتخاراحمد، سلمان آغا، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف ونڈے سیریز میں کلین سوئپ کے بعد ونڈے رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچی پاکستان کو ملتان کی گرمی میں نیپال کے خلاف آرام سے جیت حاصل کرنی چاہئے۔ نیپال کی ٹیم پہلا ایشیا کپ کھیل رہی ہے۔
پاکستان کو سخت ٹکر دے سکتی ہے نیپال کی ٹیم
دوسری طرف نیپال کی ٹیم پاکستان کو سخت ٹکردینے کی کوشش کرے گی۔ نیپال کے دو کھلاری لیگ اسپنر سندیپ لامچانے اورآل راؤنڈر دیپیندرسنگھ ایری کو ہی ٹی-20 لیگ میں کھیلنے کا تجربہ ہے۔ لامچانے یہاں پاکستان سپرلیگ میں کھیل چکے ہیں، انہیں چھوڑ کر دیگر کو یہاں کے حالات کا اندازہ نہیں ہے۔ نیپال کو 2018 میں ونڈے کا درجہ ملا اور وہ 50 اوور کے فارمیٹ کی رینکنگ میں 15ویں مقام پرقابض ہے، جس سے اشارہ ملتا ہے کہ وہ 2027 ورلڈ کپ میں شامل ہونے کے اپنے خواب کو حاصل کرنے کے کتنے قریب پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Asia Cup 2023: ایشیا کپ سے قبل بنگلہ دیش کو بڑا جھٹکا، لٹن داس ٹورنامنٹ سے باہر
نیپال کی ٹیم ایک ہفتے پہلے پاکستان پہنچی اور یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ وہ ایشیا کپ خطاب اٹھانے کی مضبوط دعویدار میں شمارٹیم کے خلاف کیسی کارکردگی کرتی ہے۔ پاکستان کی ٹیم صرف دو میچ گھریلو میدان پرکھیلے گی۔ باقی میچ سری لنکا میں ہوں گے، جس میں ہندوستان کے خلاف بڑا مقابلہ بھی شامل ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…