قومی

Delhi Crime News: دہلی کے بھجن پورہ میں ایمیزون کے سینئر مینیجر کا قتل، اسکوٹی بائک پر سوار 5 بدمعاشوں نے کی فائرنگ

Delhi Crime News: دہلی کے بھجن پورہ علاقے سے ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ منگل کی رات تقریباً 11.50 بجے کا بتایا جا رہا ہے۔ جہاں پانچ نوجوانوں نے ایمیزون کے سینئر منیجر کو قتل کر دیا۔ اسکوٹی اور بائک پر سوار ملزمین نے ایمیزون کے سینئر منیجر ہرپریت پر گولی چلا دی۔ واقعے کے فوری بعد ہرپریت کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ فی الحال پولیس آس پاس کے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کرنے میں مصروف ہے۔

’ ہرپریت کے سر کے آر-پار ہوئی گولی‘

ملزم نے ایمیزون کے سینئر منیجر ہرپریت کے سر میں گولی ماری جو سر کے آر-پار ہو گئی۔ ہرپریت اپنے ساتھی گووند کے ساتھ بائک پر جا رہا تھا۔ اس دوران اسکوٹی اور بائک پر سوار پانچ نوجوان وہاں پہنچے۔ انہوں نے اچانک ہرپریت پر گولیاں چلائیں جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔ دوسری جانب گووند کے دائیں کان میں گولی لگی ہے۔ گووند ہنگری مومو کے نام سے ایک موموس کی دکان چلاتا ہے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس دونوں کو جگ پرویش اسپتال لے گئی۔ جہاں ہرپریت کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ متوفی ہرمن پریت کی عمر 36 سال تھی اور وہ بھجن پورہ کی گلی نمبر 1 میں رہتے تھے۔

‘واقعہ کی وجہ نہیں ہوا خلاصہ’

دوسری جانب واقعے کے حوالے سے متوفی ہرپریت کے ماموں اکشے کا کہنا ہے کہ ہرپریت کو سر میں گولی ماری گئی تھی۔ مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہوا۔ اس کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔ میں نے پولیس سے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- INDIA Alliance Meeting Schedule: انڈیا اتحاد نے ممبئی میٹنگ کا شیڈول کیا جاری، جانیں کب کیا ہوگا؟

‘واقعہ سے علاقے میں کہرام مچ گیا’

ایمیزون کے سینئر منیجر ہرپریت گل کے قتل کی وجہ سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ آدھی رات کو پیش آنے والے اس واقعہ سے پولیس انتظامیہ پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ وہیں پولیس نے معاملے کے حوالے سے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

1 hour ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

1 hour ago