بھارت ایکسپریس۔
ہریانہ کے وزیرداخلہ اوروزیرصحت انل وج نے نوح تشدد سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔ نوح تشدد سے متعلق فیروزپورجھرکا کے کانگریس رکن اسمبلی انجینئرمامن خان پرسنگین الزام لگایا ہے۔ اس سلسلے میں مامن خان کو ہریانہ پولیس نے نوٹس جاری کرکے پوچھ گچھ کے لئے بلایا ہے۔ مامن خان کو آج یعنی 30 اگست کو ہی بلایا گیا ہے۔ مان خان کو یہ نوٹس ان کے اس ویڈیو کے لئے دیا گیا ہے، جس میں انہوں نے راجستھان کے بھرت پورکے ناصر-جنید قتل سانحہ کے اہم ملزم مونو مانیسرکے خلاف تبصرہ کیا تھا۔ حالانکہ
تشدد کے دوران وائرل ہوا تھا مامن خان کا ویڈیو
اسمبلی کے بجٹ سیشن کے دوران اسمبلی میں ہی مامن خان نے ایک بیان دیا تھا۔ حالانکہ اس وقت ایوان کی کارروائی سے اسپیکر ڈاکٹر گیان چند گپتا نے مامن خان کے الفاظ کو ریکارڈ سے نکلوا دیا تھا۔ لیکن نوح تشدد کے دوران مامن خان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خواب وائرل ہوا تھا۔ منگل کی صبح اسمبلی کی پریس لابی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انل وج نے کہا کہ نوح تشدد میں جس طرح سے پاکستان میں سبھی ویڈیو دکھائے گئے، اس معاملے کی باریکی سے جانچ کی جا رہی ہے۔
انل وج نے کیا یہ بڑا دعویٰ
انل وج نے کہا کہ نوح تشدد میں ابھی تک ہوئی پوچھ گچھ میں یہ سامنے آیا ہے کہ یہ سارا کام کانگریس نے کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جولوگ پکڑے گئے ہیں، ان کے کانگریس کے ساتھ تعلقات ہیں۔ نوح میں توڑپھوڑکرنے والے بھی کانگریس کے کارکن ہیں۔ ابھی اس بات کی جانچ چل رہی ہے کہ نوح میں جہاں جہاں تشدد ہوا، مامن خن 28-29 اور30 جولائی کو ان میں سے کس کس جگہ گئے تھے۔ مامن خان وہاں کے لوگوں کے ساتھ لائیوکانٹیکٹ میں رہے۔
انل وج نے کہا کہ پولیس جانچ میں کافی چیزیں سامنے آرہی ہیں۔ اس معاملے کی منصفانہ جانچ کی جارہی ہے اورہم لوگوں کے سامنے لائیں گے کہ نوح تشدد کا اصلی ماسٹرمائنڈ کون تھا۔ نوح میں تشدد 31 جولائی کوبرج منڈل یاترا کے دوران ہوا تھا۔
مونو مانیسرسے ہوگی پوچھ گچھ
وزیرداخلہ انل وج نے کہا کہ شرپسندوں کے ذریعہ سائبرتھانے پرکی گئی توڑپھوڑسے ہوئے نقصان کا بھی اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ یہ پتہ لگایا جا رہا ہے کہ کیا کیا ریکارڈ بچا ہے اور کیا کیا برباد ہوچکا ہے۔ مونو مانیسرسے متعلق سوال کے جواب میں وزیرداخلہ نے کہا کہ اسے پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اگراس نے کچھ غلط کیا ہے تواس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ ہریانہ پولیس بھی نوح معاملے سے متعلق مونومانیسرسے پوچھ گچھ کرے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…