بھارت ایکسپریس۔
World Cup 2023-Pakistan Cricket Board: پاکستان نے اپنے پہلے مقابلے میں نیدرلینڈس کو ہرایا۔ اب بابراعظم کی ٹیم اپنے دوسرے مقابلے میں سری لنکا کے سامنے ہوگی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔ وہیں، ہندوستان اور پاکستان کا آمنا سامنا 14 اکتوبر کو ہوگا۔ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوگی۔ بہرحال پاکستان کے صحافی ویز نہیں ملنے کے سبب ہندوستان نہیں آسکے، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔
پاکستانی صحافیوں کو ویزا نہیں ملنے سے پی سی بی ناراض
میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستانی صحافیوں کو ویزا نہیں ملنے سے پی سی بی بے حد خفا ہے۔ تاہم اب اگرپاکستانی صحافی ہندوستان نہیں آپائے تو پریس کانفرنس میں سوال کیسے پوچھیں گے؟ دراصل، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک واٹس اپ گروپ بنایا ہے۔ اس واٹس اپ گروپ کے ذریعہ پاکستانی صحافی پریس کانفرنس میں سوال پوچھ سکیں گے۔
پوائنٹ ٹیبل میں کونسی ٹیمیں کہاں ہیں؟
واضح رہے کہ بابراعظم کی قیادت والی پاکستانی ٹیم نے نیدرلینڈس کے خلاف مقابلے سے اپنے ورلڈ کپ مہم کا آغاز کیا۔ اس مقابلے میں پاکستان نے نیدرلینڈس کو 81 رنوں سے شکست دی۔ وہیں اب تک ساری ٹیمیں کم ازکم ایک مقابلے کھیل چکی ہیں۔ بہرحال پوائنٹس ٹیبل کی بات کریں تو نیوزی لینڈ ٹاپ پر ہے۔ اس کے بعد بالترتیب جنوبی افریقہ، پاکستان، بنگلہ دیش اورہندوستان کا نمبر ہے۔ حالانکہ ان سبھی سیٹوں کے برابر 2-2 پوائنٹس ہیں، لیکن بہتر نیٹ رن ریٹ کے سبب نیوزی لینڈ ٹاپ پر قابض ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بی سی سی آئی نے محمد شمی کی چوٹ پربہت بڑا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔…
مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…