ٹیم انڈیا کے آئی سی سی چمپئنز ٹرافی چمپئن بننے کے بعد پاکستان میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔
Champions Trophy 2025 Final: چمپئنزٹرافی 2025 کا میزبان پاکستان تھا، لیکن ہندوستان کے چمپئن بننے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کوئی بھی افسردبئی میں دکھائی نہیں دیا۔ ٹیم انڈیا نے فائنل میں اتوار(9 مارچ، 2025) کونیوزی لینڈ کودلچسپ میچ میں ہرا دیا۔ ہندوستان کی جیت کے بعد پاکستان کے کئی کھلاڑی پی سی بی کی تنقید کرچکے ہیں۔ اس مسئلے پرسابق کرکٹروسیم اکرم نے بھی ردعمل ظاہرکیا ہے۔ انہوں نے اس معاملے سے متعلق ایک سنگین سوال اٹھایا ہے۔
پاکستان چمپئنزٹرافی 2025 میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکا۔ یہ ٹورنا منٹ ہائی برڈ ماڈل سے ہوا ہے۔ اس وجہ سے ایک سیمی فائنل پاکستان میں کھیلا گیا۔ جبکہ ہندوستان کا سیمی فائنل دبئی میں منعقد ہوا۔ ہندوستان نے فائنل بھی دبئی میں کھلا۔ ٹیم انڈیا کی جیت کے بعد ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی۔ اس دوران پی سی بی کا کوئی بھی افسراسٹیج پرنہیں نظرآیا۔ سابق کرکٹرشعیب اخترنے اس پرسوال اٹھایا تھا۔ اب وسیم اکرم نے بھی ردعمل ظاہرکیا ہے۔
چمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد وسیم اکرم نے کیا کہا؟
وسیم اکرم نے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کا بھی ذکرکیا۔ بی بی سی کی ایک خبرکے مطابق، وسیم اکرم نے کہا، ”چیئرمین صاحب کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، لیکن پی سی بی کی طرف سے اسٹیج پر کوئی نہیں تھا۔ وہاں سے سمیراحمد اورعثمان آئے تھے، لیکن وہ دونوں نہیں نظرآئے۔ ہم چمپئنز ٹرافی کے میزبان تھے۔ اس لئے جو بھی چیئرمین صاحب کی نمائندگی کررہا تھا، انہیں وہاں ہونا چاہئے تھا۔ کیا انہیں اسٹیج پر نہیں بلایا گیا؟”
شعیب اختر نے پی سی بی پراٹھایا سوال
شعیب اخترنے بھی چمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد سوال اٹھایا تھا۔ انہوں نے ایکس (سابقہ میں ٹوئٹر) پرایک ویڈیو شیئرکیا ہے۔ انہوں نے کہا، ”ہندوستان نے چمپئنزٹرافی جیت لی ہے، لیکن میں نے ایک عجیب چیزدیکھی۔ پاکستان چمپئنز ٹرافی ہوسٹ (میزبانی) کررہا تھا۔ لیکن اس کا کوئی بھی نمائندہ وہاں نہیں نظرآیا۔ ورلڈ اسٹیج ہے۔ آپ کویہاں ہونا چاہئے تھا۔”
پاکستان میں کیوں مچا ہنگامہ
چمپئنزٹرافی 2025 کے فائنل کے بعد اسٹیج پر پی سی بی کا کوئی بھی افسر نہیں نظرآیا۔ اس مسلے پرابھی تک آئی سی سی کی طرف سے کوئی بھی باضابطہ ردعمل نہیں آیا ہے اورنہ ہی پی سی بی نے کچھ کہا ہے۔ تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹروں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ خوب سوال اٹھائے ہیں۔ پی سی بی کے افسران کا اسٹیج سے غائب ہونا ہی ہنگامہ کی اصلی وجہ ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
لکھنؤ کے سروجنی نگر سے رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ کے ذریعہ کرائے گئے ترقیاتی…
مرکز اور دہلی حکومت کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد دہلی کی وزیر…
لکھنؤ کے سروجنی نگرسے بی جے پی کے ایم ایل اے ڈاکٹرراجیشور سنگھ نے اپنے…
نئی دہلی: بھارت کے سب سے بڑے ٹیلی کام آپریٹرریلائنس جیو کے 5 جی نیٹ…
وزیر اعظم نریندر مودی دنیا بھر میں بنیادی ڈھانچے، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور…
الہ آباد ہائی کورٹ نے سنبھل کی جامع مسجد میں باہری دیواروں پر پینٹنگ (رنگ…