وزیر اعظم نریندر مودی۔ (فائل فوٹو)
وزیر اعظم نریندر مودی دنیا بھر میں بنیادی ڈھانچے، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور مواصلات سے متعلق پروجیکٹس کی حمایت کرتے ہوئے ہندوستان کو مختلف ممالک کے سامنے ایک مضبوط ترقیاتی شراکت دار کی حیثیت سے پیش کرنے پر زور دیتے رہے ہیں۔ ماریشس میں اس سلسلے میں ایک اور سنگِ میل قائم ہوگا جب وزیر اعظم وہاں ایک سول سروس کالج اور ایک ایریا ہیلتھ سنٹر کا افتتاح کریں گے۔ واضح رہے کہ یہ دونوں پروجیکٹس ہندوستان کی مالی مدد سے پورے کیے گئے ہیں۔ یہ پروجیکٹس ماریشس کی انتظامی اور صحت کی دیکھ بھال سے متعلق صلاحیتوں کو مضبوط کرنے اور طویل مدتی ترقی اور صلاحیت کے ارتقا کے لیے ہندوستان کی کوششوں کو واضح کرتے ہیں۔ سب کی خوشحالی کے لیے وزیر اعظم مودی کا عزم ہندوستان کی مدد سے متعدد ممالک میں شروع کیے گئے متعدد کلیدی ترقیاتی منصوبوں میں صاف نظر آتا ہے۔
وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بیرون ملک ہندوستانی امداد پر مبنی کچھ اہم ترقیاتی منصوبے
وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان نے بھوٹان میں بھارت نے بھوٹان میں جیالسوئن جیتسن پیما وانگچک متھر اینڈ چائلڈ ہاسپٹل کو مالی مدد فراہم، جو بالترتیب 2019 اور 2024 میں دو مرحلوں میں مکمل ہوا۔ یہ اسپتال خصوصی طور پر زچہ اور بچہ کی صحت سے متعلق طبی خدمات فراہم کرتا ہے اور اس کا افتتاح وزیرِ اعظم مودی نے بھوٹان کے وزیرِ اعظم کے ساتھ 2024 میں کیا تھا۔
اسی طرح 2023 میں وزیر اعظم مودی نے اس وقت بنگلہ دیش میں اپنی ہم منصب شیخ حسینہ کے ساتھ مشترکہ طور پر ہندوستان کی مالی مدد سے تیار ہونے والے اکھورا-اگرتلہ کراس بارڈر ریل لنک، کھلنا-مونگلا پورٹ ریل لائن اور میتری سپر تھرمل پاورپلانٹ کے دوسرے یونٹ جیسے تین پروجیکٹس کا افتتاح کیا تھا۔
سرحد پار تعلقات کو مضبوط بناتے ہوئے پی ایم مودی اور نیپالی وزیر اعظم نے 2022 میں جیا نگر-کُرتھا ریلوے کا بھی آغاز کیا۔ یہ پروجیکٹ ہندوستان اور نیپال کے درمیان پہلا براڈ گیج مسافر ریلوے لنک ہے اور ہندوستان کی مدد سے ہی بنایا گیا ہے۔
2021 میں وزیر اعظم مودی اور سیشلز کے صدر رمکلاوان نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سیشلز کے وکٹوریہ میں مجسٹریٹس کی عدالت کی عمارت کا افتتاح کیا۔ یہ اس ملک میں ہندوستان کی مدد سے آگے بڑھنے والا پہلا منصوبہ تھا جو 3.5 ملین ڈالر کی ہندوستانی مدد سے بنایا گیا تھا۔
2020 میں وزیر اعظم مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم جگ ناتھ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعےایک ساتھ ماریشس میں سپریم کورٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا تھا۔ 2019 میں بھی ان دونوں رہنماؤں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ماریشس میں میٹرو ایکسپریس پروجیکٹ اور نیو ای این ٹی ہسپتال کا بھی افتتاح کیا تھا۔
اسی طرح 2016 میں وزیر اعظم مودی اور اس وقت کے افغان صدر نے ’’افغان-ہندوستان دوستی ڈیم‘‘ کا افتتاح کیا جسے مغربی افغانستان میں سلمیٰ ڈیم بھی کہا جاتا ہے۔ 2015 میں افغان پارلیمنٹ کی عمارت کی تعمیر مکمل ہونے پر اس کا افتتاح بھی وزیرِ اعظم مودی اور افغانستان کے اس وقت کے صدر نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ یہ دونوں منصوبے ہندوستان-افغانستان ترقیاتی تعاون کے تحت افغانستان میں تعمیرِ نو کے لیے ہندوستان کی کوششوں کا حصہ تھے۔
وہیں اپنے ایک اور پڑوسی ملک سری لنکا کے حوالے سے اپنے ترقیاتی وژن کے تحت وزیر اعظم مودی نے 2015 میں سری لنکا میں جافنا کلچرل سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا، جس کا افتتاح 2022 میں سماجی-ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا تھا۔
پی ایم مودی کی قیادت میں عالمی ترقی کے لیے ہندوستان کا نقطۂ نظر مشروط امداد کے بجائے باہمی احترام، پائیداری اور صلاحیت کی تعمیر پر مرکوز ہے۔ مختلف ممالک میں بنیادی ڈھانچے، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور سلامتی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرکے ہندوستان ایک قابل اعتماد ترقیاتی شراکت دار کے طور پر اپنے کردار کو مزید تقویت دیتا رہتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
ربی شیرگل کے گیتوں میں پنجابی موسیقی کے ساتھ راک، صوفی اور لوک موسیقی کا…
گیانیش کمار کی معطلی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن…
صدر پارملین کا راشٹرپتی بھون کے احاطے میں رسمی استقبال کیا گیا۔ صدر دروپدی مرمو…
اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا، سماج وادی پارٹی کے لوگوں اور تمہارے…
اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی،…
مقامی لوگوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ جب بھی…