نئی دہلی: پاکستان نے جمعہ کے روز کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کو 128 رنز سے شکست دے دی۔ شیرِ بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 243 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم صرف 114 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔
ابتدائی وکٹوں کا نقصان
275 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اتری بنگلہ دیشی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ اننگز کے دوسرے ہی اوور میں تنزید حسن تمیم کو شاہین آفریدی نے صرف ایک رن کے اسکور پر پویلین واپس بھیج دیا۔ اس کے بعد سیف حسن بھی 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ نجم الحسن شانتو اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے اور شاہین آفریدی نے انہیں کلین بولڈ کر دیا۔
موسم کی وجہ سے میچ متاثر
6.3 اوور کے بعد بنگلہ دیش نے 27 رنز کے اسکور پر تین وکٹیں گنوا دی تھیں۔ اسی دوران تیز بجلی کڑکنے کی وجہ سے میچ کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔ تھوڑی ہی دیر بعد تیز بارش بھی شروع ہو گئی جس کے باعث کھیل مزید متاثر ہوا۔
ڈک ورتھ لوئس کے بعد نیا ہدف
بارش رکنے کے بعد بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت نیا ہدف دیا گیا۔ بنگلہ دیش کو 32 اوورز میں جیت کے لیے 243 رنز کا ہدف ملا۔ تاہم پاکستانی گیندبازوں کے سامنے بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی اور پوری ٹیم صرف 114 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستانی گیندبازوں کی شاندار کارکردگی
بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس نے سب سے زیادہ 41 رنز بنائے جبکہ توحید ہردوئے نے 28 رنز کا اضافہ کیا۔ گیندبازی میں پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 5 اوورز میں 23 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیے۔ اس کے علاوہ حارث رؤف نے بھی تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ کپتان شاہین آفریدی نے دو اور محمد وسیم جونیئر نے ایک وکٹ حاصل کیے۔
پاکستانی اننگز کا مضبوط آغاز
اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم 274 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی۔ صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نے پاکستان کو مضبوط آغاز فراہم کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 13 اوورز میں 103 رنز کی شراکت قائم کی۔ فرحان 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ صداقت نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر 6 چوکے اور 5 چھکوں کی مدد سے 75 رنز اسکور کیے۔
ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر
سلمان آغا بھی بہترین فارم میں نظر آئے اور انہوں نے 62 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔ محمد رضوان نے 44 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے گیندبازی میں رشاد حسین نے 56 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیے جبکہ مہدی حسن مرزا نے دو وکٹیں اپنے نام کیے۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بہار حکومت کے 2023 کے فیصلے کو عدالت عظمیٰ نے کالعدم قرار دے دیا، سابق…
فلم کی ٹیم نے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، ایس ایس راجامولی،…
سوریا کمار یادو کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے اپنی سرزمین پر ٹی 20 ورلڈ…
ہریانہ کے روہتک میں کھراوڑ کے قریب واقع ملن ڈھابے پر رات تقریباً ایک بجے…
قومی یومِ آئین کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے بچپن کے حالات…
وزیر اعظم نریندر مودی نے یومِ آئین کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارک…