بین الاقوامی

Two Indians Killed in Drone Attack in Oman: عمان کے شہر صحار میں ڈرون حملہ، 2 بھارتی شہری ہلاک اور 10 زخمی

نئی دہلی: عمان کے شہر صحار میں جمعہ کے روز ہونے والے ایک ڈرون حملے میں 2 بھارتی شہری ہلاک ہو گئے جبکہ 10 بھارتیوں سمیت مجموعی طور پر 11 افراد زخمی ہو گئے۔
بھارت کا اظہارِ افسوس

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوا نے واقعے کی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ایشیا میں جاری تنازع کے درمیان ہونے والے اس حملے پر بھارتی حکومت نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

بھارتی مشن کی سرگرمی

ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ آج عمان کے صحار میں مغربی ایشیا میں جاری تنازع کے دوران ہونے والے حملے میں ہم نے دو بھارتی شہریوں کو کھو دیا ہے، جبکہ کئی دیگر بھارتی شہری زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتی ہے۔ رندھیر جیسوا نے مزید بتایا کہ عمان میں موجود بھارتی مشن مقامی حکام اور متعلقہ کمپنی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ متاثرہ بھارتی شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔
آبنائے ہرمز پر تشویش

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے درمیان آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) ایک بڑی تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔ ایک جانب جمعہ کے روز بھارت میں ایران کے سفیر محمد فتح علی نے اشارہ دیا کہ جلد ہی بھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، جبکہ دوسری جانب خلیجی ممالک میں حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایران کے سفیر کا بیان

ایران کے سفیر محمد فتح علی نے کہا کہ بھارت اور ایران خطے میں مشترکہ مفادات رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’بھارت ہمارا دوست ملک ہے اور آپ یہ آئندہ دو سے تین گھنٹوں میں دیکھ لیں گے۔ ہمارا ماننا ہے کہ ایران اور بھارت کے اس خطے میں یکساں مفادات ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے بعد موجودہ حالات میں بھارتی حکومت نے کئی شعبوں میں ایران کی مدد کی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون مستقبل میں بھی جاری رہنے کی امید ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

9 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

9 hours ago