بھارت ایکسپریس۔
Pakistan squad for Asia Cup 2023: ایشیا کپ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بابر اعظم کی کپتانی والی اس ٹیم میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کو جگہ ملی ہے۔ دراصل، ایشیا کپ 2023 کا آغاز 30 اگست سے ہو رہا ہے۔ اس ٹورنا منٹ کا پہلا مقابلہ پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں 30 اگست کو آمنے سامنے ہوں گی۔ وہیں اس کے بعد ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
ایشیا کپ کے لئے پاکستان کی ٹیم
عبداللہ شفیق، فخرزماں، امام الحق، بابراعظم (کپتان)، سلمان آگھا، ٹی طاہر، سعود شکیل، محمد رضوان، محمد حارث، فہیم اشرف، حارث روف، محمد وسیم جونیئر، نادرشاہ، شاہین شاہ آفریدی۔
ایشیا کپ 2023 میں ہندوستان اورپاکستان کا آمنا سامنا 2 ستمبر کو ہوگا۔ یہ پاکستان کا دوسرا مقابلہ ہوگا۔ جبکہ اس سے پہلے پاکستان کی ٹیم نیپال کے ساتھ کھیلے گی۔ حالانکہ ہندوستای ٹیم کا پاکستان کے خلاف پہلا مقابلہ ہوگا۔ دراصل، ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ میں اپنی مہم کا آغاز پاکستان کے خلاف مقابلے سے کرے گی۔ وہیں، ایشیا کپ 2023 کا فائنل مقابلہ 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے نئے چیف سلیکٹر انضام الحق کا دعویٰ- بابراعظم تینوں فارمیٹ میں کر رہے ہیں شاندار کپتانی
ایشیا کپ کے بعد ورلڈ کپ میں ہندوستان-پاکستان کی ٹیمیں ہوں گی آمنے سامنے
ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستان اورپاکستان کی ٹیمیں 14 اکتوبرکو آمنے سامنے ہوں گی۔ ہندوستان اورپاکستان کے درمیان مقابلہ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ حالانکہ یہ مقابلہ پہلے 15 اکتوبر کو ہونا تھا، لیکن بعد میں شیڈول میں تبدیلی کی گئی۔ وہیں، ورلڈ کپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر سے ہور ہا ہے۔ جبکہ ورلڈ کپ کا فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم اپنے ورلڈ کپ مہم کی شروعات آسٹریلیا کے خلاف مقابلے سے کرے گی۔ ہندوستان-آسٹریلیا کے درمیان مقابلہ 8 اکتوبرکو چنئی میں کھیلا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…