نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ 2023 کے 16ویں میچ میں افغانستان کو 149 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں لگاتارچوتھی جیت حاصل کرلی ہے۔ میچ میں پہلے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پھر بولنگ کے دوران بھی تباہی مچا دی اورافغانستان کو 139 رنز پر ڈھیر کردیا۔ ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 288 رنز بنائے تھے۔ ٹیم کی جانب سے گلین فلپس نے 71 اور کپتان ٹام لیتھم نے 68 رنز بنائے۔ جبکہ بولنگ میں فرگوسن اور سینٹنر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
رنز کا تعاقب کرنے آئی افغان ٹیم 34.4 اوورز میں آل آؤٹ ہوگئی۔ ٹیم کی جانب سے رحمت شاہ نے 36 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی جس میں 1 چوکا شامل تھا۔ ساتھ ہی ٹیم کا کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔ ٹیم شروع سے آخر تک مسلسل وکٹیں گنواتی رہی۔
افغانستان کو پہلا جھٹکا 27 رنز کے اسکور پر چھٹے اوور میں رحمان اللہ گرباز کی صورت میں لگا جو 11 رنز بنانے کے بعد چلے گئے۔ پھر اگلے اوور میں دوسرے اوپنر ابراہیم زردان 14 رنز بنانے کے بعد ٹرینٹ بولٹ کا شکار بن گئے۔ اس کے بعد 14ویں اوور کی آخری گیند پر کپتان حشمت اللہ شاہدی (8) کو لوکی فرگوسن نے پویلین بھیج دیا۔ اگرچہ اس کے بعد کچھ دیر کے لیے افغانستان کی وکٹیں کنٹرول میں رہیں لیکن 26ویں اوور میں ٹرینٹ بولٹ نے عظمت اللہ عمرزئی کو کیپر کیچ کے ذریعے آؤٹ کیا۔اس کے بعد پھر سے وکٹ گرنے کا سلسلہ شروع ہوا اور 35ویں اوور کی چوتھی گیند پر آخری وکٹ بھی گرگیا اور اس طرح نیوزی لینڈ کےنام یہ جیت درج ہوئی۔
بھارت ایکسپریس۔
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…