بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی: ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر، نئی دہلی کے اعلیٰ تعلیمی وتربیتی ادارہ جامعہ اسلامیہ سنابل، نئی دہلی میں آج صبح سعودی عرب میں عالمی سطح پرعربی زبان کو فروغ دینے والی سعودی حکومت کی تنظیم ”ملک سلمان انٹرنیشنل اکیڈمی برائے فروغ عربی زبان“ کے ذمہ داران ڈاکٹرحمد عبدالعزیزالحمود اوران کی مرافقت میں تشریف لانے والے افراد نے جامعہ اسلامیہ سنابل تشریف لاکرسنٹرکے صدراورجامعہ اسلامیہ سنابل کے رئیس ومدرس مولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی اورجامعہ اسلامیہ سنابل کے عمید ڈاکٹرارقم رئیس سنابلی مدنی اوردیگر ذمہ داران سے ملاقات کی۔
اس دوران وفد نے طلبہ کی کلاسوں میں جاکران سے سوال وجواب کیے نیز جامعہ کے نظم وانصرام ، صفائی ستھرائی اور طلبہ کی عربی زبان پر قدرت اوران کے ما فی الضمیرکی ادائیگی کی تعریف کی اورمستقبل میں دونوں اداروں کے درمیان باہمی روابط بالخصوص عربی زبان کے فروغ کے لیے آپسی تعاون پرزوردیا ، وفد کی سعودی سفارتخانہ کی جانب سے رہنمائی کرنے والے وفد میں شریک جامعہ اسلامیہ سنابل کے فارغ التحصیل شیخ عبدالقیوم یوسف سنابلی نے وفد کو سنٹر کی سرگرمیوں اوراس کی کارکردگی سے متعارف کرایا ۔
وفد نے جامعہ اسلامیہ سنابل کے نصاب تعلیم اور تعلیمی دستورالعمل کو باریکی کے ساتھ دیکھ کراپنے اطمینان کا اظہار کیا اورفارغین سنابل کے مستقبل سے متعلق کئی سوالات کئے۔ نیزان کے روشن مستقبل کے پُرامید ہونے پرخوشی کا اظہارکیا اوراس بات پر بھی جامعہ کی تعریف کی کہ اس وقت سفارت خانہ کی جانب سے سنابل ہی کا ایک فاضل فارغ التحصیل ان کے ساتھ رہ کربھرپوران کی رہنمائی کررہا ہے۔
واضح رہے کہ وقت کی قلت کی وجہ سے وفد کا دورہ جامعہ اسلامیہ سنابل ہی تک محدود ہوکررہ گیا ورنہ سنٹر کے دینی نسواں تعلیمی واقامتی ادارہ عائشہ صدیقہ شریعت کالج، جوگابائی، عصری نسواں تعلیمی ادارہ خدیجہ الکبریٰ گرلز پبلک اسکول، جوگابائی، معہد عثمان بن عفان لتحفیظ وتجوید القرآن الکریم ، جوگابائی نیز سنٹر کے ہیڈ آفس کی زیارت کا پلان بھی تھا جسے آئندہ کے لیے ٹالنا پڑا۔
بھارت ایکسپریس۔
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…