اسرائیل حماس جنگ میں اب لبنان کی انٹری نے جنگ کے دائرے کو وسیع کردیا ہے ۔ ایک طرف جہاں اسرائیل اور حماس کے بیچ جنگ چل رہی ہے وہیں دوسری طرف اسرائیل کو لبنان سے بھی حملے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ لبنان پر بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں اور اسی کو دیکھتے ہوئے سعودی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔سعودی عرب نے اپنے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنان کے لیے سفری ہدایات کی پابندی کریں اور ملک میں موجود افراد وہاں سے فوری طور پر نکل جائیں۔
لبنان میں سعودی سفارت خانے نے کہا کہ وہ جنوبی لبنان میں ہونے والی پیش رفت کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے اور “تمام شہریوں سے سفری پابندی پر عمل کرنے اور لبنان میں موجود افراد کے لیے فوراً لبنانی سرزمین چھوڑنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ گذشتہ ہفتے اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد لبنان کے اندر موجود فلسطینی گروہوں کی طرف سے راکٹ اور میزائل حملوں کے بعد سرحد پار سے گولہ باری کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے اہداف کے خلاف اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تھی۔ گروپ کے مطابق حزب اللہ نے جوابی کارروائی کی ہے اور اس کے کم از کم دس عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔
کئی دوسرے ممالک نے حالیہ دنوں میں لبنان جانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے سفری ہدایات جاری کی ہیں۔ امریکہ نے منگل کے روز امریکی شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ وہاں کا سفر نہ کریں اور محکمۂ خارجہ نے ملک میں ” سکیورٹی کی غیر متوقع صورتحال” کی وجہ سے غیر ہنگامی سرکاری اہلکاروں کی روانگی کی اجازت دے دی۔
بھارت ایکسپریس۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…