اسپورٹس

Neeraj Chopra Silver Medal in Paris Olympics 2024: ارشدندیم کی جیت پر نیرج چوپڑا کی ماں نے کہی دل چھو لینے والی بات،والد نے بھی دیا بڑا بیان

نیرج چوپڑا پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو میں چاندی کا تمغہ جیت کر لگاتار دو اولمپک تمغے جیتنے والے پہلے ہندوستانی ٹریک اینڈ فیلڈ کھلاڑی بن گئے ہیں۔ تاہم اس میچ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل پر قبضہ کرکے اولمپکس میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ اس نتیجے کے بعد نیرج چوپڑا کی والدہ کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس نے گولڈ میڈل جیتا ہے وہ بھی ہمارا بیٹا ہے۔پانی پت میں رہنے والی نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی نے کہا کہ ہم بہت خوش ہیں، ہمارے لیے چاندی سونے کے برابر ہے۔ جس نے سونا لیا ہے وہ بھی ہمارا بیٹا ہے، اس نے محنت کے بعد لیا ہے۔ ہر کھلاڑی کا دن ہوتا۔ وہ زخمی ہوگیاتھا، اس لیے ہم اس کی کارکردگی سے خوش ہیں۔ جب وہ (نیرج چوپڑا) آئیں گے تو میں ان کا پسندیدہ کھانا بناؤں گی۔

اس کے علاوہ چاندی کا تمغہ حاصل کرنے پر نیرج چوپڑا کے والد ستیش کمار کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دباؤ نہیں ڈال سکتے۔ ہر کھلاڑی کا ایک دن ہوتا ہے، آج پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کا دن تھا، ارشد گولڈ جیتنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہم دوسرے اولمپکس میں جیولین میں تمغہ جیت سکے ہم دوسرے ممالک کو فائٹ دے رہے ہیں۔

واضح رہے  کہ 26 سالہ نیرج چوپڑا کا دوسرا تھرو ان کا واحد درست تھرو تھا جس میں انہوں نے 89.45 میٹر پھینکا جو اس سیزن کا ان کا بہترین تھرو تھا۔ اس کے علاوہ ان کی تمام پانچ کوششیں ناکام رہیں۔ اس سے قبل انہوں نے ٹوکیو اولمپکس میں 87.58 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔اس میچ میں پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم نے اولمپک کا نیا ریکارڈ بنایا اور 92.97 میٹر کا دوسرا تھرو کیا۔ انہوں نے 91.79 میٹر کا چھٹا اور آخری تھرو کیا۔ 1992 کے بارسلونا اولمپکس کے بعد یہ پاکستان کا پہلا اولمپک تمغہ ہے۔ اس سے پہلے نیرج چوپڑا نے ہمیشہ ارشد ندیم کو دس میچوں میں شکست دی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

جے ڈی یو-ٹی ڈی پی کومولانا ارشد مدنی کا انتباہ، مسلمانوں کے پیٹھ میں خنجرنہیں ماریں چندرا بابونائیڈواورنتیش کمار

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…

5 hours ago

Sambhal Violence News: سنبھل تشدد معاملے میں شاہی جامع مسجد کے صدر گرفتار، پولیس نے کہا- ان کا رول ٹھیک نہیں

سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…

7 hours ago