Musheer Khan Century: گزشتہ دنوں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میں سرفراز خان نے ڈیبیو کیا۔ سرفراز خان نے اپنے ٹیسٹ کی دونوں اننگوں میں نصف سنچری لگائی۔ وہیں اب سرفراز خان کے بھائی مشیر خان کا جلوہ دیکھنے کو ملا ہے۔ دراصل، مشیر خان نے رنجی ٹرافی کوارٹر فائنل میچ میں شاندار سنچری لگائی ہے۔ یہ مشیر خان کی پہلی فرسٹ کلاس سنچری ہے۔
رنجی ٹرافی کوارٹر فائنل میچ میں مشیر خان کی سنچری
مشیر خان نے انڈر-19 ورلڈ کپ میں شاندار بلے بازی کا نظارہ پیش کیا تھا۔ وہیں اب ممبئی کے لئے رنجی ٹرافی کوارٹر فائنل میچ میں سنچری لگاکر فینس کی توجہ اپنی طرف مرکوز کی ہے۔ رنجی ٹرافی کوارٹرفائنل میچ میں ممبئی کے سامنے بڑودرہ کا چیلنج ہے۔ ممبئی نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک مشیر خان کی سنچری کی بدولت 5 وکٹ پر 248 رنوں کا اسکور بنایا۔ مشیر خان 216 گیندوں میں 128 رن بناکرکھیل رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 10 چوکے لگائے ہیں۔ اس سے پہلے ممبئی کے سینئر کھلاڑی اجنکیا رہانے اور پرتھوی شا جیسے بلے باز جلد پویلین لوٹ گئے، لیکن مشیر خان نے ٹیم کو مشکل سے نکال لیا۔
سرفراز خان کے بعد بھائی مشیر خان کا جلوہ
قابل ذکر ہے کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میں مشیر خان کے بھائی سرفراز خان نے ڈیبیو کیا تھا۔ سرفراز خان نے اپنے ڈیبیو ٹسٹ کی پہلی اننگ میں 66 گیندوں پر 62 رن بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 9 چوکے اورایک چھکا لگایا۔ اس کے بعد دوسری اننگ میں 72 گیندوں پر 68 رن بناکر ناٹ آؤٹ لوٹے۔ بہرحال سرفراز خان نے اپنے ڈیبیو ٹسٹ کے بعد کافی سرخیاں بٹوری تھیں۔ وہیں، اب سرفراز خان کے بھائی مشیر خان فرسٹ کلاس میچوں میں پہلی سنچری کے بعد سوشل میڈیا پر مسلسل ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کئی فینس کا ماننا ہے کہ مشیر خان جلد ٹیم انڈیا میں انٹری کرسکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک آج پریاگ راج میں ایک میگا کانکلیو ’مہاکمھ: مہاتمئے پر…
آرمی کینٹ کا علاقہ بھی گمٹالہ پولیس چوکی کے قریب واقع ہے۔ اس کے علاوہ…
جورڈن نے اس نقشے کو اسرائیل کی توسیع پسندانہ منصوبے کا حصہ بتایا ہے۔ عرب…
شمالی ہند کے کئی حصوں میں گھنی دھند کی وجہ سے ریلوے مسافروں کو مشکلات…
پنجاب اور ہریانہ میں سردی اپنے عروج پر ہے۔ موگا میں کم سے کم درجہ…
میرٹھ کے لیساڈی گیٹ کی سہیل گارڈن کالونی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد…