انٹرٹینمنٹ

سہانا خان نے خریدی کروڑوں کی جائیداد، شاہ رخ خان کی لاڈلی نے چھوٹی عمر میں حاصل کیا بڑا مقام

Suhana Khan Buys New Property: سہانا خان بالی ووڈ میں اپنے والد شاہ رخ خان کی طرح ہی دھیرے دھیرے اپنے قدم جما رہی ہیں۔ او ٹی ٹی پر تو ان کا ڈیبیو ہوچکا ہے، اب فینس کو انتظار ہے کہ سہانا خان کب بڑے پردے پر دستک دیں گی۔ حالانکہ کنگ خان کی بیٹی تیزی سے نیم اور فیم کما رہی ہیں۔ ان کی پاپولرٹی باقی اسٹار کڈس کے مقابلے کہیں زیادہ ہے۔ سہانا خان کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر 4.8 ملین لوگ فالو کرتے ہیں۔ ان کے سبھی فینس جاننا چاہتے ہیں کہ سہانا خان کی زندگی میں کیا چل رہا ہے۔ سبھی کی نظریں بالی ووڈ کے بادشاہ کی بیٹی کی پرسنل اور پروفیشنل لائف پر مرکوز رہتی ہیں۔

لیوش پراپرٹی کی مالکن بنیں سہانا خان

ایسے میں اب سہانا خان کی پرسنل لائف پرایک بڑا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، سہانا خان نے محض 23 سال کی عمرمیں ایک نئی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اب ان کے ہاتھ ایک بڑی کامیابی لگی ہے۔ اتنی چھوٹی سی عمر میں سہانا خان نے ایک پراپرٹی خرید لی ہے۔ سامنے آئی رپورٹس کے مطابق، سہانا خان نے ممبئی کے پاس ہی عالی باغ میں ایک لیوش پراپرٹی خرید لی ہے۔ اس پراپرٹی کی قیمت سن کر آپ کے بھی ہوش اڑسکتے ہیں۔ یہ کروڑوں روپئے کی پراپرٹی ہے جو اب شاہ رخ خان اور گوری خان کی بیٹی نے اپنے دم پرخرید لی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، علی باغ کے رہائشی علاقے میں تقریباً 7 ہزار 820 اسکوائر میٹر میں پھیلی اس پراپرٹی کو سہانا خان نے اپنے نام کرلیا ہے۔

کیا ہے سہانا خان کی عالیشان پراپرٹی کی قیمت؟

سننے میں آیا ہے کہ اداکارہ کی اس عالیشان پراپرٹی کی قیمت تقریباً 12 کروڑ 91 لاکھ روپئے ہے، جس کے لئے انہوں نے اسٹامپ ڈیوٹی کے طور پر 7 لاکھ روپئے ادا کئے ہیں۔ اب اس بات سے ثابت ہوگیا ہے کہ اداکارہ کتنی تیزی سے کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتی جارہی ہیں۔ ایسے میں لگنے لگا ہے کہ سہانا خان جلد ہی اپنے والدین کے نقش قدم پر چلتی ہوئی دکھائی دیں گی۔ یہ تو بس معمولی کامیابی ہے، ابھی تو انہیں کافی کچھ کمانا ہے۔ جو امید ہے کہ وہ اپنی محنت اور کوشش کی بدولت جلد ہی کرلیں گی۔ اب سہانا خان کی یہ انویسٹمنٹ دیکھ کر فینس بھی خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔ سبھی کو یہ خبر سن کر شاہ رخ خان کی لاڈلی پر ناز ہو رہا ہے۔ ساتھ ہی فینس کہہ رہے ہیں کہ یہ لڑکی اپنے والدین کا سرفخر سے اونچا کردے گی۔

 

سہانا خان کے افیئر کی بھی قیاس آرائی

باگ اگر سہانا خان کے ورک فرنٹ کی کریں تو وہ آخری باراپنی فلم ’دی آرچیز‘ میں نظرآئی تھیں۔ یہ ان کی ڈیبیو فلم تھی، جواوٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پرریلیزہوئی تھی۔ اس فلم کے بعد سے ایک طرف فینس ان کے اگلے پروجیکٹ کا بے صبری سے انتظارکررہے ہیں۔ تو دوسری طرف وہ اپنی لولائف سے متعلق بھی سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ بی ٹاؤن گلیاروں میں ایسی رومرس ہیں کہ سہانا خان اپنی اسی فلم کے کواسٹاراگستے نندا کوڈیٹ کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ اگستے امیتابھ بچن کے ناتی اورنویا نویلی نندا کے بھائی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

1 hour ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago