علاقائی

Rahul Gandhi on PM Modi: وزیر اعظم کے حملے پر راہل گاندھی کا جوابی حملہ، خاص بنارسی انداز میں کہا – مودی نانی کو سنارہے ہیں نانیہال کی حالت

کانگریس پارٹی کے سابق  صدرراہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے اتر پردیش میں پیپر لیک واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا اوروزیر اعظم مودی پر تنقید کی۔ راہل گاندھی نے ویڈیو ٹوئٹ کیا اور کیپشن میں لکھا، ’’لکھنؤ سے پریاگ راج تک، پولیس بھرتی پیپر لیک ہونے پر نوجوان سڑکوں پر ہیں اور وہاں سے صرف 100 کلومیٹر دور وارانسی میں، وزیر اعظم نوجوانوں کے نام پر نوجوانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ اسی ٹویٹ میں راہل گاندھی خاص بنارسی انداز میں کہا ’کہ  ’مودی جی اپنی نانی کو اپنے نا نیہال  کی کہانی سنا رہے ہیں’۔

پی ایم مودی نے آج اپنے لوک سبھا حلقہ وارانسی میں کانگریس اور راہل گاندھی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ “کانگریس کے لیڈر نے کاشی کی سرزمین پر آکر یہاں کے نوجوانوں کو منشیات کا عادی کہا ہے، مودی کو گالی دیتے ہوئے اب وہ کاشی کے نوجوانوں پر اپنا غصہ نکال رہے ہیں، جو اپنے ہوش و حواس کھو چکے ہیں۔ کاشی کے نوجوانوں کو منشیات کا عادی کہا جا رہا ہے۔

کانگریس کی بھارت جوڑو نیا ئے یاترا راہل گاندھی کی قیادت میں منگل کو چندولی، وارانسی اور امیٹھی سے ہوتی ہوئی رائے بریلی پہنچی۔ اس دوران راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ‘میں نے وارانسی میں دیکھا کہ ہزاروں نوجوان شراب پی کر اور موسیقی کے آلات بجا کر سڑک پر لیٹ گئے’۔ آر او ۔ اے آر او  بھرتی امتحان میں دھاندلی اور پیپر لیک کے معاملے کو لے کر اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں امیدوار احتجاج کر رہے ہیں۔ کانگریس اس کو لے کر یوگی حکومت پر لگاتار حملہ کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago