اسپورٹس

IPL 2023: دلچسپ مقابلے میں ممبئی انڈینس نے لگائی جیت کی ہیٹ ٹرک، ارجن تندولکر نے آخری اوور میں کیا کمال

Sunrisers Hyderabad vs Mumbai Indians: آئی پی ایل 2023 کے ایک میچ میں ممبئی انڈینس نے سن رائزرس حیدرآباد کو 14 رنوں سے شکست دی۔ سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ایڈن مارکرم نے ممبئی انڈینس کے خلاف آئی پی ایل کے میچ میں ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ ممبئی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 192 رن بنائے۔ وہیں حیدرآباد کی ٹیم آخری اوور میں 178 رن بناکرآل آوٹ ہوگئی۔

ممبئی کی طرف سے کپتان روہت شرما نے طوفانی شروعات کی تھی، لیکن وہ اچھی شروعات کو بڑی اننگ میں تبدیل نہیں کرسکے اور 28 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ وہیں ایشان کشن نے 38 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس کے بعد کریز پرآئے کیمرن گرین نے تیزی سے رن بنانا شروع کردیا۔ حالانکہ گزشتہ میچ میں بہترین بلے باز ی کرنے والے سوریہ کمار یادو ایک بار پھر بلے سے فلاپ رہے اور محض 7 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔

گرین اورتلک نے ممبئی کو بڑے اسکور تک پہنچایا

ممبئی کو اچھی شروعات مل چکی تھی اور کیمرن گرین نے تلک ورما کے ساتھ مل کر اس اس شروعات کو رائیگاں نہیں جانے دیا۔ دونوں بلے بازوں نے تیزی سے رن بنائے اور ممبئی کو آخر میں 192 رنوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ گرین نے 40 گیندوں پر ناٹ آوٹ 64 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔

حیدرآباد کی خراب شروعات

دوسری طرف، سن رائزرس حیدرآباد کی شروعات بے حد خراب رہی اور گزشتہ میچ میں سنچری لگانے والے بروک صرف 9 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد 25 رنوں کے اسکور پر راہل ترپاٹھی کے طور پر ٹیم کو دوسرا جھٹکا لگا۔ حالانکہ مینک اگروال نے 48، مارکرم نے 22 اور کلاسین نے 36 رنوں کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو مقابلے میں بنائے رکھا۔ لیکن مسلسل وکٹ  گرنے کی وجہ سے ٹیم رنوں کی رفتار کو برقرار نہیں رکھ سکی۔

آخری اوورمیں حیدرآباد کو جیت کے لئے 20 رنوں کی ضرورت تھی، لیکن ارجن تندولکرنے بلے بازوں کو کوئی موقع نہیں دیا اور ممبئی انڈینس نے حیدرآباد کو 14 رنوں سے شکست دے کر اپنی تیسری جیت درج کی۔ ارجن تندولکرنے بھونیشورکمارکو آوٹ کرکے آئی پی ایل میں پہلا وکٹ اپنے نام کیا۔ میرے ڈتھ، پیوش چاولہ اور بیہرن ڈارف نے ممبئی انڈینس کی طرف سے 2-2 وکٹ حاصل کئے۔ جبکہ کیمرن گرین نے مارکرم کو پویلین بھیجا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

21 mins ago

JIH welcomed the SC decision : یوپی مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ کو برقرار رکھنے کا تاریخی فیصلہ خوش آئند:جماعت اسلامی ہند

یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…

40 mins ago

Quraan Conference: قرآن کانفرنس: ایک تجزیاتی جائزہ

قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…

41 mins ago

Fitistan-Ek Fit Bharat: فٹستان ایک فٹ بھارت 17 نومبر کو 244ویں سیپر ڈے پر ایس بی آئی سی ایم ای سولجراتھون کا کرے گا انعقاد

سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…

42 mins ago