علاقائی

Delhi Weather Update: دہلی این سی آرمیں بدلا موسم کا انداز، تپش اور لو سے لوگوں کو تھوڑی راحت

Delhi Weather Update: دہلی این سی آر کا صبح کا موسم پہلے کے مقابلے بہتر ہوگیا ہے، صبح کی اگر ہم بات کریں تو موسم کا مجزاز بہت بدل گیا ہے، تپش والی گرمی سے لوگوں کو تھوڑی بہت راحت مل گئی ہے۔ لوگوں کا پسینہ کسی حد تک خشک ہورہا ہے، گرمی میں تیزی تھوڑی کم ہوگئی ہے۔ بدھ کے روز بادل چھائے رہیں گے، ہلکی بارش ہونے کی امید ہے اسی کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی بھی امید بنی ہوئی ہے، ان کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹے تک رہ سکتی ہے، وہیں اسی کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 اور کم سے کم 22 ڈگری تک درج ہوسکتا ہے، 20 اور 21 اپریل کو بارش کی امید بنی ہوئی ہے ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کم سے کم درجہ حرارت 20 سے 21 ڈگری تک رہ سکتا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اس کے بعد 22 اپریل سے موسم اچھا  ہو جائے گا۔22 سے 24 اپریل تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری کے آس پاس رہ سکتا ہے۔دہلی کے ساتھ ساتھ پنجاب، ہریانہ اور راجستھان کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

ان ریاستوں میں گرمی کی لہر جاری

آئی ایم ڈی کے مطابق شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور پنجاب میں مختلف  مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، اتر پردیش، جموں، کشمیر، لداخ اور تلنگانہ میں الگ تھلگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب ہریانہ، چندی گڑھ، مدھیہ پردیش، راجستھان اور گوا میں گرمی کی لہر جاری ہے اور تپش والی گرمی کی لہر کا امکان بھی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ممبئی اور اس کے مضافات جیسے کچھ بڑے شہروں میں موسم گرما مرطوب رہے گا۔ اس کے ساتھ ہی مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 42 ڈگری اور کم سے کم 29 ڈگری رہے گا۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Utter Pradesh International Trade Showگریٹر نوئیڈا میں میگا ٹریڈ شو، دنیا بھر کے تاجروں کا اجتماع، امت شاہ آج کریں گے شاندار افتتاح

گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والا یہ بین الاقوامی ٹریڈ شو محض ایک نمائش نہیں…

47 minutes ago

DU Financial Support Scheme: دہلی یونیورسٹی کا 100 فیصد فیس معافی کا اعلان، درخواست کے لیے یہ دستاویزات ضروری

دوسرا زمرہ، 50 فیصد فیس معافی: جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی 4.1 لاکھ روپے سے…

1 hour ago

Uproar over CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار پر ہنگامہ، پروگرام ملتوی، کانگریس کا احتجاج، مہوا موئترا نے تھانے میں درج کرائی شکایت

کانگریس آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر تک احتجاجی مارچ نکالے گی۔ وہیں…

2 hours ago

Delhi SIR: اڈوانی سے لے کر جے شنکر اور کیجریوال تک، حتمی ووٹر فہرست میں ہوں گے شامل VVIPs کے نام، الیکشن کمیشن نے وجہ بتائی

بیشتر معاملات میں ووٹروں کا ریکارڈ 2002 میں دہلی میں ہونے والی گزشتہ SIR کی…

3 hours ago

England vs Sri Lanka: انگلینڈکو70 گیندوں پر صرف 67 رنز ، پھر بھی ہار گیا، 99 پر آؤٹ ہوئے مینڈس

کوسل مینڈس 99 رنز کے اسکور پر آؤٹ قرار دیے گئے تھے۔ 31ویں اوور میں…

4 hours ago