اسپورٹس

Mumbai Indians beat Delhi Capitals by 59 Runs: ممبئی انڈینس کی پلے آف میں انٹری، ہار کے ساتھ دہلی کیپٹلس آئی پی ایل سے باہر

Mumbai Indians vs Delhi Capitals: ممبئی انڈین نے وانکھیڑے میں کمال کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس کوہرا دیا اوراس کے ساتھ ہی اس کی آئی پی ایل پلے آف میں انٹری ہوگئی۔ ممبئی انڈینس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 180 رن بنائے۔ جواب میں دہلی کیپٹلس کی ٹیم 18.2 اوورمیں صرف 121 رن ہی بنا پائی۔ ممبئی کی جیت کے ہیرو سوریہ کمار یادو، جسپریت بمراہ اور سینٹنر رہے۔ سوریہ کمار یادو نے 43 گیندوں میں 73 رن بنائے۔ اس کے بعد گیند بازی میں مچیل سینٹنر نے 4 اوور میں 11 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ جسپریت بمراہ نے بھی 12 رن دے کرتین وکٹ حاصل کئے۔

دہلی کیپٹلس ناکام

دہلی کیپٹلس کی ٹیم کے ایل راہل کے بھروسے تھی اور یہ کھلاڑی ممبئی کے خلاف ناکام ہوگیا۔ کے ایل راہل نے 6 گیندوں میں 11 رن بنائے اور بولٹ نے انہیں آوٹ کردیا۔ اس کے بعد فاف ڈوپلیسی اور ابھیشیک پیرول بھی 6-6 رن بنا پائے۔ سمیر رضوی نے 39 رن بنائے۔ وپراج نگم نے بھی 20 ہی رن بنائے۔

ممبئی انڈینس کی شاندارواپسی

آئی پی ایل 2025 میں ممبئی انڈینس نے کمال کی واپسی کی۔ ممبئی انڈینس نے اپنے پہلے پانچ میں سے 4 چارمیچ گنوا دیئے تھے۔ یہ ٹیم چنئی، گجرات سے ہارنے کے بعد کولکاتا نائٹ رائیڈرس سے جیتی، لیکن اس کے بعد اسے لکھنو اورآرسی بی سے ہارملی۔ اس کے بعد ممبئی نے جو کیا وہ سچ میں کمال رہا۔ ممبئی نے آئندہ 8 میں سے 7 میچ جیتے۔ ممبئی نے دہلی کو 12 رنوں سے ہرایا، حیدرآباد کو 4 وکٹ سے شکست دی۔ ممبئی نے چنئی کو ہرایا، حیدرآباد سے جیتی، لکھنو کو روندا۔ راجستھان رائلس کو ممبئی نے 100 رنوں سے ہرایا۔ اس کے بعد گجرات نے ممبئی کو تین وکٹ سے ہرایا اور پھر اس ٹیم نے زبردست واپسی کرکے دہلی کو ہراکرپلے آف میں جگہ بنا لی۔

آئی پی ایل 2025 کی پوائنٹ ٹیبل

آئی پی ایل 2025 کی پوائنٹ ٹیبل کی بات کریں تو ممبئی انڈینس نے 13 میچوں میں 8 جیت کے ساتھ چوتھے مقام پرقبضہ جما لیا ہے۔ ابھی اس ٹیم کا ایک میچ باقی ہے۔ ممبئی کو اگلا میچ پنجاب کے خلاف 26 مئی کو کھیلنا ہے، یہ میچ جے پورمیں ہوگا۔ ممبئی کا ہدف کسی بھی طرح ٹاپ-2 میں ختم کرنا ہوگا، اس کے لئے اچھی کارکردگی کے ساتھ ساتھ قسمت کا ساتھ بھی چاہئے ہوگا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

3 hours ago