بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان
Shah Rukh Khan King Release Date: بالی ووڈ سپراسٹارشاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ ان کی موسٹ اویٹیڈ فلم ہے۔ شاہ رخ خان ڈیڑھ سال سے پردے پرنہیں نظرآئے ہیں، ایسے میں ان کی اس فلم کے لئے فینس بے قرارہیں۔ پہلے کہا جا رہا تھا کہ یہ فلم عید 2026 پرریلیز ہوگی۔ تاہم اب فلم کی نئی ریلیز ڈیٹ سے پردہ اٹھ گیا ہے۔
پیپنگ مون کی رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان کی ملٹی اسٹارر فلم ’کنگ‘ گاندھی جینتی 2026 پرسنیما گھروں میں دستک دینے جارہی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2023 میں تین بلاک بسٹرفلمیں دینے کے بعد شاہ رخ خان سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری والی فلم ‘کنگ’ سے بھی تاریخ رقم کریں گے۔
بلاک بسٹر ہوگی شاہ رخ خان کی ’کنگ‘
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے- یہ ڈیٹ ‘کنگ’ جیسی گرینڈ بالی ووڈ فلم کے لئے بالکل صحیح ہے۔ جمعہ کے ساتھ ساتھ نیشنل ہالی ڈے ہونے کی وجہ سے اس تاریخ سے فلم کو باکس آفس پر اچھی شروعات ملنے کی امید ہے۔ ‘کنگ’ باکس آفس پر 500 کروڑ روپئے کا اعدادوشمار پارکرتے ہوئے بلاک بسٹرثابت ہوسکتی ہے۔ پنک وِلا کے مطابق، ‘کنگ’ کے لئے شاہ رخ خان کے باڈی ڈبل سے جڑے کچھ ایکشن پہلے ہی شوٹ کئے جا چکے ہیں۔ میکرس نے اپنے سیٹ سے لیک کو روکنے کے لئے سخت سیکورٹی کا انتظام کیا ہے۔
’کنگ‘ کی اسٹار کاسٹ اور ان کے رول
’کنگ‘ ایک ملٹی اسٹاررفلم ہے، جس میں شاہ رخ خان لیڈ رول میں نظرآنے والے ہیں۔ وہیں ان کی بیٹی سہانا خان بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ ابھیشیک بچن، ابھے ورما، دیپیکا پادوکون، رانی مکھرجی، ارشد وارثی اورانل کپوربھی ’کنگ‘ میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ سہانا خان ’کنگ‘ میں شاہ رخ خان کی اسٹوڈنٹ کا رول نبھائیں گی۔ وہیں ابھے ورما مبینہ طورپرفلم میں سہانا خان کے بوائے فرینڈ کے رول میں نظرآئیں گے۔ وہیں رانی مکھرجی، سہانا خان کی ماں کا کردار ادا کریں گی۔
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…