قومی

Delhi-NCR Storm Heavy Rain: دہلی-این سی آر میں 80 کی رفتار سے آندھی، طوفان اور ژالہ باری کا قہر، فلائٹ بھی متاثر، میٹرو ٹریک کو نقصان، 2 افراد ہلاک

دہلی-این سی آر بدھ کے روزدوپہرگرمی سے جھلس گیا۔ شام کو موسم نے کروٹ بدلی، جس سے لوگوں کوکافی سکون ملا۔ تاہم اس راحت سے لوگوں کومصیبت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ دہلی-این سی آرمیں 79 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چلیں۔ آندھی، طوفان اور بارش کی وجہ سے دوافراد ہلاک ہوگئے۔ طوفان کے بعد موسلادھار بارش کے ساتھ اولے بھی گرے۔ سڑکیں تالاب بن گئیں۔ طوفان اوربارش کی وجہ سے دہلی-این سی آر میں ٹریفک ٹھپ ہوکررہ گئی۔ کئی علاقوں میں درخت گرگئے۔ نظام الدین میں طوفان کے دوران گرنے والے کھمبے سے ٹکرانے سے ایک شخص موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔ گوکل پوری میں ایک بائک سوارپردرخت گرا۔ یہ ان کی موت کی وجہ تھی۔ مقتول کی شناخت اظہرکے نام سے ہوئی ہے۔ وہ 22 سال کا تھا۔ میٹرو ٹرینیں بھی متاثرہوئیں اور میٹرو ٹریک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

بدلتے موسم نے نہ صرف سڑکوں پربلکہ ہوائی سفرکوبھی متاثرکیا۔ دہلی ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن متاثرہوا۔ میٹروکے مسافرگھنٹوں ییلولائن پرپھنسے رہے۔ انڈیگونے ایک پوسٹ میں کہا کہ دہلی، چندی گڑھ اورکولکاتا میں شدید بارش اورگرج چمک کے باعث پروازیں متاثرہوئیں۔ انڈیگوکی پرواز-6 ای- 2142 کوسری نگرہوائی اڈے پرہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ فلائٹ شدید ہنگامہ آرائی میں پھنس گئی، جس کی وجہ سے اس کے اگلے حصے کو بری طرح نقصان پہنچا۔ تاہم تمام مسافراورعملہ محفوظ ہے۔

آندھی اوربارش نے 20 منٹ میں کہرام مچایا

دہلی-این سی آرمیں تیزآندھی اوربارش نے 20 منٹ میں کہرام مچا دیا۔ تیز ہواوں کے سبب دہلی-این سی آرکے کئی  علاقوں میں پیڑتک اکھڑگئے۔ آندھی اوربارش کا قہراس قدرتھا کہ کچھ دیرکے لئے پورا شہرٹھہرسا گیا۔ طوفان کا قہرکچھ ایسا رہا کہ سڑکوں پرچلنے والے لوگ محفوظ پناہ گاہ تلاش کررہے تھے۔ دہلی-این سی آر میں میٹرو روٹ بھی کافی حدتک متاثرہوئے۔ کافی دیرتک میٹروٹرینیں اسٹیشن پرکھڑی رہیں۔ لوگوں کو کافی دیرتک انتظارکرنا پڑا۔ میٹرو اسٹیشن پرکھڑی میٹرو میں اندرتک بارش کا پانی آنے لگا تھا۔

میٹروٹریک پرآگیا ملبہ، نوئیڈا میں گرگئے پیڑ

طوفان کی وجہ سے نظام الدین کے قریب پٹریوں پربھاری ملبہ اوراشیاء گرنے کے بعد احتیاطی اقدام کے طورپرمیٹروخدمات کوروک دیا گیا تھا۔ ڈی ایم آرسی کے ایک بیان میں کہا گیا کہ میٹروسروس جلد شروع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ گریٹرنوئیڈا ویسٹ میں تیزہواؤں کی وجہ سے ایک بڑا سائن بورڈ گرگیا۔ خوش قسمتی سے سائن بورڈ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دہلی کے تین مورتی مارگ (شاہراہ) اور جن پتھ روڈ پرتیز ہوا، تیز بارش اور ژالہ باری کے سبب ایک پیڑاکھڑگیا۔ اسی کے ساتھ نوئیڈا میں بھی آندھی کی وجہ سے کئی پیڑاکھڑنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ آندھی اور بارش سے صرف پیڑہی نہیں بلکہ نوئیڈا سیکٹر-37 میں ایک ہورڈنگ بھی اڑگیا۔  اس کے علاوہ بھی مختلف مقامات پرمعمولی نقصان ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ دراصل، تیزکی بارش کی وجہ سے لوگ سڑکوں پربھیگتے ہوئے نظر آئے کیونکہ اس دوران گاڑیوں کو چلانا مشکل ہو رہا تھا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Major Plane Crash in Congo: کانگو میں بڑا طیارہ حادثہ، 2 فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک

فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان…

38 minutes ago

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

10 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

10 hours ago