-بھارت ایکسپریس
مشہور میلبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے بدھ، 5 اپریل کو عالمی کپ فاتح کپتان مہندر سنگھ دھونی سمیت چار دیگر ہندوستانی انٹرنیشنل کرکٹروں کو ’تاحیات ممبرشپ‘ فراہم کی۔ ان کھلاڑیوں میں یوراج سنگھ، سریش رینا، ہندوستانی وویمنس ٹیم کی سابق کپتان متالی راج اور عظیم خاتون گیند باز جھولن گوسوامی شامل ہیں۔ ایم سی سی نے 8 ٹسٹ کھیلنے والے ممالک کے 19 نئے تاحیات اعزازی رکنیت کے ناموں کا اعلان کیا۔
ایم سی سی سی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا، ”پانچ ہندوستانی کھلاڑیوں کو اعزازی تاحیات رکنیت سے سرفراز کیا گیا ہے۔ جھولن گوسوامی نے گزشتہ سال لارڈس میں انگلینڈ بنام ہندوستان وویمنس ونڈے انٹرنیشنل کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ جھولن گوسوامی خواتین ونڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والی کھلاڑی ہیں جبکہ متالی راج 211 اننگوں میں 7,805 رن بناکر سب سے زیادہ رن جمع کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔”
اس میں کہا گیا، ”ایم ایس دھونی اور یوراج سنگھ دونوں ہی ہندوستانی ٹیم کا اہم حصہ تھے، جس نے 2007 آئی سی سی مرد عالمی کپ ٹی-20 اور 2011 آئی سی سی مردعالمی کپ جیتا تھا اور سریش رینا نے 13 سال کے کیریئر میں ونڈے میں 5,500 سے زیادہ رن بنائے ہیں۔”
جن دیگر کرکٹروں کو رکنیت فراہم کی گئی ہے، ان میں ویسٹ انڈیز کی میریسا ایگولیریا، انگلینڈ کی جینی گن، لارا مارش، شریبسول اور ایان مورگن اور کیون پیٹرسن، پاکستان کے محمد حفیظ، بنگلہ دیش کے مشرف مرتضیٰ، جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین، آسٹریلیا کی راچیل ہینس اور نیوزی لینڈ کی ایمی سیٹرویٹ اور راس ٹیلر شامل ہیں۔
ایم سی سی کے نئے تاحیات رکن
مہندرسنگھ دھونی- ہندوستان (2004-2019)
یوراج سنگھ- ہندوستان (2000-2017)
سریش رینا- ہندوستان (2005-2018)
جھولن گوسوامی- ہندوستان (2002-2022)
متالی راج- ہندوستان (1999-2022)
جینی گن- انگلینڈ (2004-2019)
میریسا ایگولیریا- ویسٹ انڈیز (2008-2019)
محمد حفیظ- پاکستان (2003-2021)
راچیل ہینس- آسٹریلیا (2009-2022)
لورا مارش- انگلینڈ (2006-2019)
ایان مورگن- انگلینڈ (2006-2022)
مشرف مرتضیٰ- بنگلہ دیش (2001-2020)
کیون پیٹرسن- انگلینڈ (2005-2014)
ایمی سیٹرتھ ویٹ- نیوزی لینڈ (2007-2022)
آنیا شربسول- انگلینڈ (2008-2022)
ڈیل اسٹین- جنوبی افریقہ (2004-2020)
راس ٹیلر- نیوزی لینڈ (2006-2022)
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…