بھارت ایکسپریس۔
Pakistan Asia Cup 2023 Records: ایشیا کپ 2023 میں ابھی تک پاکستان نے شاندارکارکردگی پیش کی ہے۔ اس نے پہلے میچ میں نیپال کو 238 رنوں سے ہرایا تھا۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کو 7 وکٹ سے شکست دی۔ پاکستان کے گیند بازوں نے ہندوستان کے خلاف بھی خطرناک گیند بازی کی تھی۔ حالانکہ وہ میچ بارش کی وجہ سے پورا نہیں ہوسکا۔ اس ٹورنا منٹ میں ابھی تک سب سے زیادہ وکٹ لینے کے معاملے میں پاکستان کے گیند باز ٹاپ پر رہے ہیں۔ رن بنانے کے معاملے میں بھی ٹیم کے کھلاڑی ٹاپ میں شامل ہیں۔
ایشیا کپ 2023 میں ابھی تک سب سے زیادہ وکٹ حارث رؤف نے لئے ہیں۔ انہوں نے تین میچوں میں 9 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ حارث رؤف نے 20 اوور کی گیند بازی کی اور 93 رن دیئے۔ نسیم شاہ دوسرے نمبرپرہیں۔ نسیم شاہ نے 7 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے 19.3 اووروں میں 117 رن دیئے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی تیسرے نمبرپرہیں۔ آفریدی نے 22 اوور کی گیند بازی کی ہے اور 104 رن دیئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے 7 وکٹ اپنے نام کئے ہیں۔ ہندوستان کے لئے سب سے زیادہ وکٹ رویندر جڈیجہ اورمحمد سراج نے حاصل کئے۔ ان دونوں کو 3-3 وکٹ ملے۔
اگر سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں کی فہرست پر نظرڈالیں تو بنگلہ دیش کے نجم شنتو پہلے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 2 میچوں میں 193 رن بنائے ہیں۔ پاکستان کے کپتان بابراعظم دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے تین میچوں میں 168 رن بنائے ہیں۔ بنگلہ دیش کے مہدی حسن تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے تین میچوں میں 117 رن بنائے ہیں۔ ہندوستان کے لئے سب سے زیادہ رن ہاردک پانڈیا نے بنائے ہیں۔ انہوں نے 87 رن بنائے ہیں۔ روہت شرما دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 85 رن بنائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Asia Cup 2023: پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا بڑا بیان، پاکستانی ٹیم سے متعلق کہی یہ بڑی بات
قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے ایشیا کپ 2023 کے پہلے سپر-4 میچ میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹ سے شکست دی۔ بنگلہ دیش نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 193 رن بنائے۔ اس کے جواب میں پاکستان نے 39.3 اووروں میں ہدف کو حاصل کرلیا۔ پاکستان کے گیند بازوں نے پورے ٹورنا منٹ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی سب سے زیادہ وکٹ لینے اور سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں کافی پیچھے ہیں۔
اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…
جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے یہاں تک کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات…
"یہ ٹیرف اس لیے لگایا گیا ہے کہ ہمارے شہریوں کو غیر قانونی امیگریشن اور…
ششی تھرور نے کہا، 'مڈل کلاس کے لیے ٹیکس میں کٹوتی اچھی بات ہو سکتی…
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے بدھ کے روز اس خیال کو مسترد کر دیا کہ…