بھارت ایکسپریس۔
وزیراعظم نریندرمودی آسیان چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے جمعرات (7 ستمبر) کوانڈونیشیا پہنچ گئے۔ راجدھانی جکارتہ میں، وزیراعظم مودی کا رٹزکارلٹن ہوٹل میں این آرآئی ہندوستانیوں نے گرم جوشی سے والہانہ استقبال کیا۔ اس دوران این آرآئی ہندوستانیوں نے ترنگا لہرایا اور”مودی-مودی، وندے ماترم اورہمارا لیڈرکیسا ہونا چاہئے، نریندر مودی ہونا چاہئے“، جیسے نعرے لگائے۔ اس کے علاوہ پورا ہال ”ہرہرمودی، گھرگھرمودی“ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ رٹز کارلٹن ہوٹل پہنچنے سے پہلے، وزیراعظم نریندر مودی کا جکارتہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر باضابطہ طور پرامپاورمنٹ اورچائلڈ پروٹیکشن کے وزیرآئی گستی آیو بنٹانگ دارماوتی نے رسمی استقبال کیا۔ جس کے لئے وزیراعظم مودی نے ایکس پرپوسٹ کرکے انڈونیشیا کے صدرجوکو ویڈوڈو کا شکریہ ادا کیا۔
این آرآئی ہندوستانیوں نے کیا والہانہ استقبال
پی ایم مودی رٹزکارلٹن ہوٹل میں موجود این آرآئی ہندوستانیوں کے درمیان پہنچے، اس دوران انہوں نے ان سے بات کی اوربچوں کو پیارکیا۔ جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہا ہے۔ اس دوران وزیراعظم مودی نے وہاں موجود این آرآئی ہندوستانیوں کے ساتھ سیلفی بھی لی۔ آپ کو بتا دیں کہ وزیراعظم نریندرمودی 18ویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس اور20ویں آسیان-انڈیا سمٹ میں شرکت کے لئے انڈونیشیا پہنچ گئے ہیں۔
سفرپرجانے سے قبل وزیراعظم مودی نے کیا کہا؟
قبل ازیں وزیراعظم نریندرمودی کا جکارتہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرباضابطہ طورپرامپاورمنٹ اورچائلڈ پروٹیکشن منسٹرگستی آیو بنٹانگ دارماوتی نے رسمی استقبال کیا۔ انڈونیشیا کے لئے روانہ ہونے سے پہلے وزیراعظم مودی نے کہا تھا کہ وہ عالمی چیلنجزسے اجتماعی طور پرنمٹنے کے لئےعملی تعاون اوراقدامات کے بارے میں رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ پی ایم مودی انڈونیشیا کے صدرجوکو ویڈوڈو کی دعوت پرجکارتہ پہنچے ہیں۔
آسیان کا رکن نہیں ہے ہندوستان
آسیان سربراہی اجلاس جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی اقتصادی، سیاسی، سیکورٹی اور سماجی و ثقافتی ترقی کے حوالے سے آسیان کے رکن ممالک کے زیر اہتمام ایک دو سالہ اجلاس ہے۔ فی الحال ہندوستان اس گروپ کا رکن نہیں ہے۔
برہمن سمرپت برہمن مہاسبھا نامی تنظیم پولیس اسٹیشن کے سربراہ راجیو شرما کو اعزاز سے…
جھارکھنڈ میں این ڈی اے 6 سیٹوں پر آگے ہے اور انڈیا الائنس 3 سیٹوں…
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ مختلف ریاستوں میں ضمنی انتخابات کے لیے…
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے اس بار ضمنی انتخاب میں قسمت آزمائی کی ہے…
گیا ضلع کی بیلا گنج سیٹ پر اس بار بھی این ڈی اے اورانڈیا اتحاد…
اتر پردیش کی نو اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے 20 نومبر کو ووٹنگ…