بھارت ایکسپریس۔
UPI-ATM Launched: ہندوستان کا پہلا یو پی آئی- اے ٹی ایم گزشتہ روز نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) کے تعاون سے ہتاچی پیمنٹ سروسیز نے لانچ کیا۔ اسے وہائٹ لیبل اے ٹی ایم کے طورپرشروع کیا گیا۔ اس سے بغیرکسی پریشانی کے نقد رقم نکالی جاسکے گی۔ وہیں فزیکل اے ٹی ایم لے جانے کی بھی ضرورت ختم ہوجائے گی۔ یہ ایک ایسا تجربہ فراہم کرے گا، جو کچھ بینکوں کے گراہکوں کو ‘QR-based cashless withdrawals’ کا فائدہ اٹھانے کی اجازت دے گی۔
لائیو منٹ کی ایک رپورٹ میں نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) کے حوالے سے کہا گیا ہے، ہم اے ٹی ایم لین دین کے لئے اس ابھینو اورگراہک اضافہ کے ساتھ گراہکوں کو بااختیار بنانے کے اہل ہیں۔ یوپی آئی اے ٹی ایم کا آغاز روایتی یوپی آئی کی سہولت اورسیکورٹی کو بغیرکسی رکاوٹ کے ضم کرکے بینکنگ خدمات میں ایک اہم سنگ میل کا نشان بنائے گا۔ یہ نئی سہولت ہندوستان کے دوردرازعلاقوں میں بھی فزیکل کارڈ کی ضرورت کے بغیر نقدی تک فوری رسائی فراہم کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔
یہ کیسے کرتا ہے کام؟
یوپی آئی-اے ٹی ایم سروسیزکو انٹرآپریبل کارڈ لیس کیش ودڈرال کے طورپربھی جانا جاتا ہے۔ یہ بینکوں کے گراہکوں کے لئے ایک آسان سہولت اورطریقہ فراہم کرے گا، جو یوپی آئی کا استعمال کسی بھی اے ٹی ایم سے نقدی نکالنے کے لئے کررہے ہیں (جو یوپی آئی-اے ٹی ایم فعالیت کو سپورٹ کرتا ہے) وہ بھی اب فزیکل کارڈ کی ضرورت کے بغیر۔
یوپی آئی-اے ٹی ایم سے نقد کیسے نکالیں؟
وہ رقم منتخب کریں، جسے آپ نکالنا چاہتے ہیں۔
آپ کے ذریعہ منتخب کی گئی رقم سے متعلق یوپی آئی کیوآرکوڈ دکھایا جائے گا۔
کیوآرکوڈ کواسکین کرنے کے لئے اپنے یوپی آئی ایپ کا استعمال کریں۔
لین دین کی تصدیق کے لئے اپنا یوپی آئی پن ڈالی۔
اب آپ کی رقم باہرآجائے گی۔
شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا…
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…
ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…
بی سی سی آئی نے محمد شمی کی چوٹ پربہت بڑا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔…