اسپورٹس

T20 World Cup 2024: شامی T20 ورلڈ کپ میں نہیں کھیلیں گے، رشبھ پنت کے لیے دروازے کھلے ہیں، جئے شاہ نے کی تصدیق

T20 World Cup 2024: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر محمد شامی اس سال جون میں کھیلے جانے والے آئی پی ایل 2024 اور 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نہیں کھیل سکیں گے۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جئے شاہ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ شامی فی الحال اپنے ٹخنے کی چوٹ سے ٹھیک ہو رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے واپسی کریں گے۔

شامی کے علاوہ رشبھ پنت کے حوالے سے بھی ایک بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ رشبھ پنت 2024 T20 ورلڈ کھیل سکتے ہیں۔  پنت کے بارے میں بی سی سی آئی سکریٹری جئے شاہ نے کہا کہ وہ اچھی بلے بازی کر رہے ہیں۔ ان کی طبیعت ٹھیک ہے۔ ہم انہیں  جلد ہی فٹ قرار دیں گے۔ اگر وہ ہمارے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیل سکتے ہیں تو یہ ہمارے لیے بڑی بات ہوگی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ آپ  کو بتاتے چلیں کہ  محمدشامی 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہیں۔ حال ہی میں  محمدشامی اپنے ٹخنے کی سرجری کرانے برطانیہ گئے تھے۔ محمدشامی کے بارے میں جے شاہ نے کہا، ” محمدشامی کی سرجری ہوئی ہے۔ وہ ہندوستان واپس آگئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کے لیے محمد شامی کی واپسی کا امکان ہے۔ کے ایل راہول کو انجیکشن کی ضرورت ہے، ان کی طبعیت ٹھیک ہورہی ہے ۔ اور وہ این سی اے میں ہیں۔”

جے شاہ کا ماننا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ ٹیم کے دروازے رشبھ پنت کے لیے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ وکٹ کیپنگ کر سکتے ہیں تو ورلڈ کپ کھیل سکتے ہیں۔ پہلے دیکھتے ہیں کہ وہ آئی پی ایل 2024 میں کیسی کارکردگی دکھاتے ہیں۔

پنت کی واپسی جیتیش شرما کو جھٹکا دے گی

قابل ذکر ہے کہ جیتیش شرما کچھ عرصے سے ہندوستان کے لیے مسلسل ٹی 20 کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے تک یہ یقینی سمجھا جاتا تھا کہ جیتیش ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے۔ جیتیش پہلی گیند سے بڑے شاٹس کھیلنے میں ماہر ہیں اور اسی وجہ سے انہیں مسلسل ٹی 20 ٹیم میں شامل کیا جا رہا تھا۔ تاہم اگر پنت پوری طرح فٹ ہوجاتے ہیں تو یہ جیتیش کے لیے کسی جھٹکے سے کم نہیں ہوگا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

RJD’s taunt on Namo Bhawan: نمو بھون پر آر جے ڈی کا طنز، ’روزگار بھون‘ اور ’کسان بھون‘ کب بنے گا؟

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے بیان پر، مرتیونجے تیواری نے کہا، ’’پورا ملک راہل گاندھی…

6 seconds ago

Maratha Reservation: ‘آپ حل تلاش کریں، ہم آپ کے …’، ادھو ٹھاکرے نے مراٹھا ریزرویشن کے متعلق کیا کہا؟

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیوسینا-یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ…

14 mins ago

Heavy Rain in Maharashtra:تھانے میں موسلا دھار بارش میں پھنسے 150 سیاح، این ڈی آر ایف نے شروع کیا ریسکیو آپریشن

پہاڑ کا کچھ حصہ ٹریک پر گر گے ،جس کی وجہ سے ٹرینیں تاخیر سے…

33 mins ago

Giriraj Singh Attack Rahul Ganjhi: گری راج سنگھ نے کہا کہ ملک کی سیاست میں اگر کوئی بڑا کلنک ہے تو وہ راہل گاندھی ہیں

جو لوگ اپنے آپ کو ہندوکہتے ہیں وہ چوبیس گھنٹے تشدد، تشدد، نفرت اور نفرت…

1 hour ago

Kalki 2898 AD Box Office Collection: فلم ’کلکی 2898 اے ڈی‘ نے باکس آفس پر مچائی دھوم، 10 دنوں میں کیا اتنے کروڑ کا کلیکشن

کلکی کمائی کے معاملے میں سنی دیول کی فلم ’گدر 2‘ کو بھی پیچھے چھوڑ…

1 hour ago