اسپورٹس

India vs Australia 2nd Test: دوسرے ٹسٹ کے لئے آسٹریلیا جائیں گے محمد شمی؟ جانئے کیا آیا بڑا اپڈیٹ

Mohammed Shami India vs Australia 2nd Test: محمد شمی ان دنوں بنگال کے لئے سید مشتاق علی ٹرافی میں کھیل رہے ہیں۔ وہیں ٹیم انڈیا بارڈر-گواسکرٹرافی کے لئے آسٹریلیا دورے پرموجود ہے۔ بارڈر-گواسکرٹرافی کے تحت ہندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز کھیلی جارہی ہے۔ سیریز کا پہلا مقابلہ ہوچکا ہے، جس میں ٹیم انڈیا نے جیت حاصل کی۔ اب دوسرا میچ 06 دسمبر سے کھیلا جائے گا، جس میں امید کی جارہی تھی کہ محمد شمی کی ٹیم انڈیا میں واپسی ہوگی۔ تاہم سامنے آئی جانکاری کے مطابق، محمد شمی دوسرے ٹسٹ میں بھی ہندوستان کا حصہ نہیں لیں گے۔

محمد شمی نے دو ہفتے پہلے رنجی ٹرافی میں مدھیہ پردیش کے خلاف مقابلہ کھیل کرپیشہ ورکرکٹ میں واپسی کی تھی۔ اس سے پہلے وہ تقریباً ایک سال تک چوٹ کے سبب کرکٹ سے دور رہے تھے۔ واپسی کرتے ہوئے محمد شمی نے قہربرپایا اور مدھیہ پردیش کے خلاف رنجی مقابلے میں 7 وکٹ حاصل کئے۔

محمد شمی سے متعلق ٹیم انڈیا کے گیند بازی کوچ مورنے مورکل نے کہا تھا کہ منیجمنٹ ان پرنظر بنائے ہوئے ہے۔ رپورٹس کے مطابق، محمد شمی سے بارڈر-گواسکرٹرافی کے دوسرے مقابلے کے لئے آسٹریلیا آنے کے لئے نہیں کہا گیا۔ وہ سید مشتاق علی ٹرافی میں کھیل رہے ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) چاہتا ہے کہ محمد شمی میچ فٹنس پر کام کریں۔ ٹائمس آف انڈیا کے حوالے سے بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ فی الحال یہاں محمد شمی کو آسٹریلیا بھیجنے کی کوئی بات چیت نہیں ہے۔ فی الحال دورے کے لئے منتخب کئے گئے تیزگیند باز اچھا کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیم انڈیا نے بارڈر-گواسکر ٹرافی کا پہلا ٹسٹ پرتھ میں کھیلا۔ مقابلے میں ٹیم انڈیا کے لئے جسپریت بمراہ، محمد سراج اور ہرشت رانا تیزگیند بازکے طورپرنظرآئے۔ تینوں ہی تیزگیند بازوں نے پہلے ٹسٹ میں شاندارمظاہرہ کیا۔ تیزگیندبازاورآل راؤنڈرنتیش کمار ریڈی نے بھی اپنا اچھا تعاون دیا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi : مودی کابینہ کی میٹنگ، دہلی کو لے کر ہو سکتے ہیں بڑے اعلانات

اس میٹنگ میں دہلی سے متعلق کئی اہم مسائل پر بات ہونے کی امید ہے۔…

26 minutes ago

BJP MP Manoj Tiwari: بی جے پی ایم پی منوج تیواری نے ہم وطنوں کو نئے سال کی مبارکباد دی

بی جے پی ایم پی منوج تیواری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک…

43 minutes ago

Delhi-NCR Weather: نئے سال کی شروعات ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ، دہلی-این سی آرسمیت کئی ریاستوں میں اسکول بند

اتر پردیش میں سردی کی لہر کے پیش نظر یوگی حکومت نے تمام پرائمری اسکولوں…

3 hours ago