اسپورٹس

Mohammed Shami Comeback: بھارتی ٹیم کے لیے خوشخبری، محمد شامی انجری سے صحت یاب ہو کر کریں گے واپسی

ہندوستانی کرکٹ شائقین کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد شامی مکمل طور پر فٹ ہو گئے ہیں۔ اب وہ میدان میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ رنجی ٹرافی میں بدھ سے مدھیہ پردیش اور بنگال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ محمد شامی اس میچ سے واپسی کریں گے۔ اب بارڈر-گاوسکر ٹرافی سے پہلے محمد شامی کی فٹنس ٹیم انڈیا کے لیے راحت کی خبر ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ محمد شامی نے آخری بار ہندوستان کے لیے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں کھیلا تھا۔ اس کے بعد وہ اپنی سرجری کی وجہ سے میدان سے دور تھے ،قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اب وہ مکمل طور پر فٹ ہیں۔

اسی دوران کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) نے کہا کہ محمد شامی کی ٹیم میں شمولیت نہ صرف ایک بڑی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ اس سے پوری ٹیم کے حوصلے بھی بلند ہوں گے، جو رنجی ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک پہنچنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ بدھ کو رنجی میں مدھیہ پردیش کو بنگال کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ہولکر کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اب محمد شامی کی واپسی نے بنگال بمقابلہ مدھیہ پردیش میچ کو مزے دار بنا دیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ محمد شامی کیسی کارکردگی دکھاتے ہیں۔

قابل ذکر  بات یہ ہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے بعد محمد شامی کو سرجری کرانی پڑی۔ اس کے بعد وہ بنگلور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری  ہیب کر رہے تھے۔ اس کے ساتھ ہی اب میڈیکل ٹیم نے محمد شامی کو میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ محمد شامی رنجی ٹرافی میں واپسی کرنا چاہیں گے اور بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے اپنی تیاریوں کو بہتر بنانا چاہیں گے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی 22 نومبر سے شروع ہو رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

’نہرو کی خواہشوں نے شمال مشرق کو پیچھے چھوڑ دیا…‘ راہل گاندھی پر بی جے پی ایم نشی کانت دوبے نے اٹھائے بڑے سوال

نشی کانت دوبے نے اپنے بیان میں جواہرلال نہرو کی پالیسیوں پربھی سنگین سوال اٹھائے۔…

1 hour ago

Notice Movie Review: ایک سو پچاس سال پرانی دکان پر سرکاری نوٹس، نظام سے ٹکرائے ارون گوول

’نوٹس‘ کی سب سے بڑی خوبی اس کا سماجی موضوع اور ارون گوول و دیپیکا…

1 hour ago

Shehzad Poonawalla: ’رائز اینڈ فال 2‘ کے فاتح بنے شہزاد پونا والا، جیتی 35 لاکھ روپے کی انعامی رقم

’رائز اینڈ فال 2‘ میں کامیڈین ہرش گجرال نے اپنی مزاحیہ اداکاری سے خوب رنگ…

2 hours ago