بھارت ایکسپریس۔
ونڈے عالمی کپ کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ ٹورنا منٹ میں 4 ماہ کا وقت بچا ہے۔ جلد ہی اس کا شیڈول جاری ہوسکتا ہے۔ ٹورنا منٹ کے مقابلے اکتوبر-نومبر میں ہندوستان میں کھیلا جائے گا۔ کل 10 ٹیمیں اس میں اتررہی ہیں۔ لیگ راؤنڈ کے علاوہ سیمی فائنل یا فائنل میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہوسکتاہ ے۔ اس درمیان پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق نے فائنل سے متعلق بڑی پیشین گوئی کی ہے۔
مصباح الحق نے ایک نیوزچینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر میری بات مانیں تو عالمی کپ کا فائنل ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا جاسکتا ہے۔ پاکستان کے پاس اس سال عالمی کپ جیتنے کا سنہری موقع بھی ہوگا۔ عالمی کپ کی تاریخ کی بات کریں تو ہندوستان نے 1983 کے علاوہ ایم ایس دھونی کی کپتانی میں 2011 میں ونڈے عالمی کپ جیتا ہے۔ دوسری طرف پاکستان نے صرف ایک بار 1992 میں عمران خان کی قیادت میں عالمی کپ جیتا۔
رپورٹس کے مطابق عالمی کپ کے مقابلے 5 اکتوبر سے 19 نومبرکے درمیان کھیلے جانے ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان لیگ راؤنڈ میں 15 اکتوبر کو احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوسکتے ہیں۔ سبھی ٹیموں کو 9-9 لیگ راؤنڈ کے میچ کھیلنے ہیں۔ اس کے بعد ٹاپ-4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی۔ 19 نومبر کو فائنل بھی احمد آباد میں ہوسکتا ہے۔ پاکستانی ٹیم کو 5 تو ہندوستان کو کل 9 مقام پر عالمی کپ کے میچ کھیلنے ہیں۔
ونڈے عالمی کپ کے ریکارڈ کی بات کریں تو ہندوستانی ٹیم کا ریکارڈ پاکستان کے خلاف بے حد شاندار ہے۔ دونوں کے درمیان اب تک 7 مقابلے ہوئے ہیں اورہربارٹیم انڈیا جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ آخری بار دونوں کا مقابلہ ونڈے عالمی کپ میں 2019 میں مینچسٹر میں ہوا تھا۔ تب ٹیم انڈیا کو 89 رنوں سے جیت ملی تھی۔ میچ میں روہت شرما نے بہترین 140 تو وراٹ کوہلی نے 77 رن بنائے تھے۔
اس کے علاوہ ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کو 1992 میں 43 رن، 1996 میں 39 رن سے، 1999 میں 47 رن سے، 2003 میں 6 وکٹ سے، 2011 میں 29 رنوں سے اور 2015 میں 76 رنوں سے شکست دی تھی۔ ایسے میں بابراعظم کی قیادت والی پاکستانی ٹیم کو اس بار بھی ٹیم انڈیا سے پار پانا آسان نہیں رہنے والا۔ گھر میں ٹیم انڈیا کا ریکارڈ اوربھی بہترین ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…