ریاست مدھیہ پردیش کے جبلپور میں جی ایس ٹی کے ڈپٹی کمشنر اور دیگر چار انسپکٹر کو گٹکھا کاروباری سے سات لاکھ روپیہ بطور رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔ سی بی آئی نے ڈپٹی کمشنر کپل کاملے سمیت دیگر چار انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ گرفتار شدہ افسران کے دفتر سے 21 لاکھ روپیہ ملنے کی بات بھی سامنے آرہی ہے ۔ ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق راجستھان کے دوسا کے رہنے والے تریلوک چندر سین نامی شخص نے دموہ کے پاس نوہ ٹا نامی علاقہ میں پان مسالہ کی فیکٹری ڈالی تھی
فیکٹری کو دوبارہ شروع کرنے کے عوض ایک کروڑ روپیہ کی رشوت طلب کی گئی تھی
اس سال 19 مئی کو سینٹرل جی ایس ٹی کی ٹیم نے چھاپہ مار کر ان سے 10 لاکھ روپے کے ٹیکس بقایا جات کی وصولی کی تھی اسی وجہ سے فیکٹری بند تھی، اس کے بعد سینٹرل جی ایس ٹی کے افسران اور تاجر تریلوک چندر کے درمیان سودا ہوا اور جی ایس ٹی کے افسران کی جانب سے ایک کروڑ روپیہ طلب کیا گیا ، لیکن معاملہ اس سے کم میں طے ہوا تھا ۔ 25 لاکھ روپیہ تاجر پہلے ہی دے چکا تھا اور سات لاکھ روپیے دینے کی بات پر اس نے سی بی آئی میں شکایت کی ۔
سی بی آئی کی ٹیم نے ملزموں کو رنگے ہاتھوں پکڑا
تریلوک چندر نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے پریشان ہو کر افسران کی شکایت سی بی آئی سے کی ۔ اس کے بعد ڈپٹی کمشنر کاملے اور ان کے ساتھیوں کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کا منصوبہ بنایا گیا۔ جس کے تحت رسل چوک کے قریب واقع دفتر میں منگل کی شام کو اس نے پان مسالہ کے تھیلے میں سات لاکھ روپیہ اپنے مینیجر کو بھیجے۔ جیسے ہی روپیہ ڈپٹی کمشنر کو دیئے گئے سی بی آئی کی ٹیم نے ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
سی بی آئی نے آفس سے ڈپٹی کمشنر کپل کاملے کے علاوہ چار انسپکٹر کو بھی گرفتار کیا ہے۔ تمام لوگوں کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیاگیا ہے۔ اس دوران ان کے دفتر سے 21 لاکھ روپیہ ملنے کی بات بھی سامنے آئی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…