اسپورٹس

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی طوفانی بلے بازی اور خطرناک گیند بازی سے اس سال کی سب سے بڑی جیت، دہلی کو 106 رنوں سے ہرایا

آئی پی ایل 2024 یعنی 16ویں ایڈیشن میں تین اپریل کووشاکھا پٹنم میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور دہلی کیپٹلس کے درمیان کھیلا گیا۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے پہلے کھیلتے ہوئے 272 رن بنائے۔ سنیل نرائن اور انگکرش رگھو ونشی کی نصف سنچری اننگ کے علاوہ آندرے رسیل کی 41 رن کی طوفانی اننگ نے بھی کولکاتا کو بڑے اسکور تک پہنچایا۔ وہیں، ہدف کا تعاقب کرنے اتری دہلی کیپٹلس کی شروعات ہی خراب رہی، جس سے وہ آخرتک نہیں ابھرپائی۔ حالانکہ دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت نے 55 رن اور ڈسٹرن اسٹبس نے 54 رنوں کی نصف سنچری اننگ کھیلی، لیکن ٹیم کو 106 رنوں کی ہارسے نہیں بچا پائے۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے نام آئی پی ایل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے لئے اننگ کی شروعات فل سالٹ اور سنیل نرائن نے کی۔ حالانکہ سالٹ صرف 18 رن بناکرپویلین لوٹ گئے، لیکن اس کے بعد دوسرے وکٹ کے لئے سنیل نرائن اور انگرکش رگھو ونشی کے درمیان 104 رنوں کی شراکت ہوئی۔ ایک طرف سنیل نرائن نے 39 گیندوں میں 85 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی، جس میں 7 چوکے اور 7 چھکے شامل رہے۔ وہیں انگکرش نے آئی پی ایل میں اپنی ڈیبیو اننگ میں 27 گیند کھیلتے ہوئے 54 رن بنائے۔ انہوں نے اس اننگ میں 5 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ وہیں آخری اووروں میں آندرے رسیل نے 41 رن اور رنکو سنگھ نے بھی 8 گیندوں میں 26 رنوں کی کیمیواننگ کھیل کراپنا اہم تعاون دیا۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے پہلے 10 اوور میں 135 اور آخری 10 اووروں میں 137 رن بناتے ہوئے دہلی کے گیند بازوں کی خوب دھنائی دی۔

رشبھ پنت اور ٹرسٹن اسٹبس کی محنت رائیگاں

دہلی کیپٹلس کے لئے اننگ کی شروعات بہت رائیگاں رہی۔ پہلے 33 رنوں کے اندر دہلی کیپٹلس 4 اہم وکٹ گنوا چکی تھی، اس کے بعد پانچویں وکٹ کے لئے رشبھ پنت اورٹرسٹن اسٹبس کے درمیان 93 رنوں کی شراکت ہوئی، لیکن یہ دہلی کیپٹلس کو جیت تک پہنچانے کے لئے ناکافی ثابت ہوئی۔ رشبھ پنت نے 25 گیندوں میں 55 اور اسٹبس نے 32 گیندوں میں 54 رنوں کی اہم اننگ کھیلی۔ اس کے بعد ٹیم مسلسل وکٹ گنواتی رہی، جس سے دہلی کو 106 رنوں کی بڑی ہارجھیلنی پڑی۔

کولکاتا کے گیند بازوں کا دبدبہ

کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے بلے بازی کے علاوہ گیند بازی میں بھی دبدبہ بناکررکھا۔ ورون چکرورتی نے اپنے 4 اووروں میں 33 رن دے کرتین وکٹ حاصل کئے۔ وہیں مچیل اسٹارک نے بھی آئی پی ایل 2024 میں اپنے وکٹ کا کھاتہ کھول لیا ہے۔ انہوں نے تین اوورمیں 25 رن دے کر 2 وکٹ حاصل کئے۔ اس درمیان ویبھو اروڑہ نے بھی زبردست متاثرکیا، جنہوں نے 4 اوورمیں 27 رن دے کر3 وکٹ حاصل کئے۔ سنیل نرائن اور آندرے رشیل نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

1 hour ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

3 hours ago