قومی

Malegaon Blast Case: پرگیہ ٹھاکر کو عدالت نے کیوں لگائی پھٹکار؟ مالیگاوں بم دھماکہ کی ملزم ہیں بی جے پی رکن پارلیمنٹ

BJP MP Pragya Singh Thakur NIA Court: بھوپال-سیہورسے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ لوک سبھا الیکشن میں جہاں ایک طرف ان کا ٹکٹ کاٹ دیا گیا ہے تو وہیں دوسری طرف عدالت بھی سخت نظرآرہا ہے۔ دراصل، بدھ کو پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو این آئی اے کی عدالت نے پھٹکار لگائی۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ مالیگاوں بم دھماکہ معاملے میں 2008 میں ملزم ہیں۔ این آئی اے کورٹ نے انہیں سماعت میں شامل نہ ہونے پر یہ پھٹکار لگائی۔ عدالت کا رویہ اس دوران کافی سخت نظرآرہا ہے۔

کیا ہے مالیگاوں بم دھماکہ معاملہ؟

مہاراشٹرکے ناسک ضلع کے پاس مالیگاوں میں 2008 میں بم دھماکے ہوئے تھے۔ یہ دھماکے مسلم قبرگاہ کے پاس ہوئے تھے۔ جن میں 30 لوگوں کی جان چلی گئی۔ اسی کے ساتھ 125 لوگ زخمی ہوگئے۔ اس معاملے میں پرگیہ سنگھ ٹھاکر کا نام سامنے آیا تھا۔ حالانکہ این آئی اے کی خصوصی عدالت نے 2017 میں پرگیہ سنگھ ٹھاکر پرلگی مکوکا کی دفعات ہٹا دیں، لیکن غیرقانونی سرگرمیاں (روک تھام) ترمیمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کا حکم دیا تھا۔ انہیں سال 2017 میں ضمانت بھی دی گئی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

37 minutes ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

2 hours ago