اسپورٹس

Virat Kohli: ویراٹ کوہلی انگلینڈ کے خلاف آخری تین ٹیسٹ میچوں سے رہ سکتے ہیں دور ، کیا پجارا کو  ملے گاموقع ؟

Virat Kohli: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ابھی تک انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے دو میچوں کے لیے ہی ٹیم انڈیا کا اعلان کیا ہے۔ اب جلد ہی سلیکٹرز باقی تین ٹیسٹوں کے لیے ٹیم کا اعلان کر سکتے ہیں۔ کئی رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسٹار بلے باز ویراٹ  کوہلی انگلینڈ کے خلاف آخری تین ٹیسٹ میچوں سے دور رہ سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ اور مڈل آرڈر بلے باز کے ایل راہول پہلے ٹیسٹ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے بعد دونوں کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔ اب خیال کیا جا رہا ہے کہ رویندر جڈیجہ باقی تین ٹیسٹوں سے بھی باہر ہو سکتے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کے ایل راہل کی واپسی ممکن ہے۔

چیتشور پجارا کی واپسی ہو سکتی ہے

ہوم کنڈیشنز میں سینئر بلے باز چیتشور پجارا کی کارکردگی کو ذہن میں رکھتے ہوئے وہ آخری تین ٹسٹ کے لئے ٹیم انڈیا میں واپسی کر سکتے ہیں۔ پجاری کی واپسی کی دوسری سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ شبمن گل تیسرے نمبر پر مسلسل فلاپ ثابت ہو رہے ہیں۔ ایسے میں ہندوستانی ٹیم کو ایسے بلے باز کی ضرورت ہے جو تیسرے نمبر پر لمبی اننگز کھیل سکے۔ پجارا اس کردار میں بالکل فٹ ہو سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد

 صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا…

5 hours ago

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

5 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

6 hours ago