سیاست

Budget 2024: خواتین اور کسانوں کو حکومت سے بڑی توقعات، جانیں بجٹ میں کیا کیا اعلان ہو سکتے ہیں

Budget 2024:  وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج چند گھنٹوں میں عبوری بجٹ پیش کریں گی۔ ملک میں چند ماہ بعد انتخابات ہونے والے ہیں۔اس لیے عوام کو امید ہے کہ حکومت کچھ لبھانے والےوعدے کرے گی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ حکومتی خزانے میں کیا ہے یہ تو 11 بجے ہی پتہ چلے گا۔ جب بجٹ پیش کیا جائے گا۔

بجٹ میں خاص طور پر خواتین کے لیے بڑے اعلانات کیے جا سکتے ہیں۔ حکومت جس طرح سے ملک بھر میں خواتین کو  ہر میدان آگے بڑھا رہی ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے حکومت خواتین کاروباریوں کو بڑا تحفہ دے سکتی ہے۔ حکومت خواتین مزدوروں کے حوالے سے بھی بڑے اعلانات کر سکتی ہے۔ ساتھ ہی پی ایم مدرا یوجنا اور دیگر اسکیموں کا دائرہ بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔

ملازمت کرنے والوں کو ٹیکس چھوٹ دے سکتے ہیں

حکومت ملازمت کرنے والوں کو بھی ٹیکس چھوٹ دے سکتی ہے۔ گزشتہ بجٹ میں وزیر خزانہ پیوش گوئل نے 5 لاکھ روپے کی آمدنی والوں کے لیے ٹیکس سے مکمل چھوٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ساتھ کسانوں کو دی جانے والی سمان ندھی کی رقم 8 ہزار روپے تک بڑھ سکتی ہے۔ مجموعی طور پر جو عبوری بجٹ حکومتی اخراجات کو سنبھالنے کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔اس کا مقصد بھی عوام کی توقعات کو بڑھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج پیش کریں گی عبوری بجٹ، جانیں بجٹ کا مکمل شیڈول

کسانوں کو توقع ہے کہ سمان ندھی کی رقم میں اضافہ ہوگا

پچھلے بجٹ میں پیوش گوئل نے غیر منظم شعبے میں کام کرنے والوں کو بڑا تحفہ دیا تھا۔ حکومت نے پی ایم شرم یوگی ماندھن یوجنا کے تحت 3000 روپے تک پنشن دینے کا اعلان کیا تھا۔ منریگا کا بجٹ 5 ہزار کروڑ روپے سے بڑھا کر 60 ہزار کروڑ روپے کر دیا گیا۔

بھارت ایکسپریس

 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LPG Subsidy New Rules: ایل پی جی گیس بکنگ میں تبدیلی، یکم اکتوبر سے نئے اصول نافذ، سبسڈی کے لیے کرنا ہوگا یہ کام

یکم اکتوبر سے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی ری فل کی بکنگ کے لیے…

2 hours ago

JDU Internal Rift: جے ڈی یو میں اننت سنگھ اور نیرج کمار آمنے سامنے، پٹنہ گریجویٹ نشست پر بڑھا تنازع

اننت سنگھ نے نیرج کمار کے خلاف کھل کر محاذ کھولا، آزاد امیدوار انوج سنگھ…

3 hours ago

Andaman Tourism Vision: انڈمان کے سیاحتی شعبے کو نئی سمت دینے کی تیاری، قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے تیار ہوگا وژن ڈاکیومنٹ

لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انڈمان نکوبار میں نئے سیاحتی مراکز تیار…

3 hours ago

Bharat Express Urdu Conclave: پاکستان نے گرچہ اردو کو اپنی زبان بنایا، لیکن اس کی جائے پیدائش اور اس کا خمیر ہندوستانی ہے: کرن رجیجو

بھارت ایکسپریس کے اردو صحافت کانکلیو میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو کو محبت…

3 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ملک کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے، وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کریں: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ آئچی-ناگویا میں…

3 hours ago