اسپورٹس

IND vs ENG Test Series :وراٹ کوہلی نے شمبن گل سے کی خفیہ میٹنگ، جانئے انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے پہلے سابق کپتان نے کیاگرو منتر دیا

ہندوستانی ٹیسٹ کرکٹ میں 20 جون سے ایک نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پہلی بار ٹیم انڈیا کی کمان نوجوان کھلاڑی شبمن گل کے ہاتھ میں ہوگی۔ وراٹ  کوہلی اور روہت شرما جیسے تجربہ کاروں کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیم کو اب ایک نیا کپتان اور نوجوان قیادت مل رہی ہے۔ اس سیریز کے ذریعے ٹیم انڈیا شبمن گل کی قیادت میں ایک نئی سمت میں قدم اٹھانے جا رہی ہے۔

وراٹ کوہلی نے لندن میں اپنے گھر پر خفیہ میٹنگ کی، پنت بھی پہنچے

ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے باوجود وراٹ کوہلی انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز میں پوری طرح ایکٹیو ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈز میں پہلے ٹیسٹ سے قبل وراٹ  کوہلی نے لندن میں اپنی رہائش گاہ پر خفیہ میٹنگ کی۔ نئے کپتان شبمن گل، ٹیم کے نائب کپتان رشبھ پنت اور ٹیم کے کچھ دیگر ارکان نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ میٹنگ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی۔

یہ میٹنگ پیر کو اس وقت ہوئی ،جب ٹیم انڈیا کا ‘آف ڈے’ تھا، کیونکہ اس دن کینٹ میں انٹرا اسکواڈ میچ ختم ہو گیا تھا۔ میچ کے بعد کھلاڑیوں کے پاس آرام کرنے کا وقت تھا، اس لیے وہ وراٹ کوہلی سے ملنے گئے۔ اگرچہ اس ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی اس کے بارے میں ابھی تک معلومات سامنے نہیں آئی ہیں، لیکن سب کا خیال ہے کہ یہ  میٹنگ انگلینڈ کی آئندہ ٹیسٹ سیریز کےکو لے کر ہو سکتی ہے۔

ٹیم لیڈز کے لیے روانہ، کوچ گمبھیر دوبارہ ٹیم کے ساتھ ہوں گے

ہندوستانی ٹیم منگل کو لیڈز کے لیے روانہ ہوئی، جہاں انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ 20 جون سے کھیلا جائے گا۔ ٹیم کا پریکٹس سیشن اگلے دو دنوں میں لیڈز میں شیڈول کیا گیا ہے۔ اس دوران ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر بھی کھلاڑیوں کے ساتھ شامل ہوں گے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گمبھیر ذاتی وجوہات کی بنا پر کچھ دنوں کے لیے انگلینڈ سے ہندوستان واپس آئے تھے، لیکن اب وہ لیڈز میں دوبارہ ٹیم کو جوائن کر رہے ہیں۔

وراٹ کوہلی کی اچانک ریٹائرمنٹ نے سب کو حیران کر دیا

وراٹ کوہلی نے 36 سال کی عمر میں اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ ٹیسٹ کرکٹ سے ان کی ریٹائرمنٹ شائقین اورماہرین کرکٹ دونوں کے لیے صدمے کی طرح ہے۔ اس کا اعلان انہوں نے انگلینڈ سیریز کے آغاز سے صرف ایک ماہ قبل کیا۔

جب کہ روہت شرما کے ریٹائرمنٹ کے بارے میں پہلے ہی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، کیونکہ وہ سڈنی ٹیسٹ سے دستبردار ہو چکے تھے،وراٹ  کوہلی کا فیصلہ کافی حیران کن تھا۔ اس کے باوجود شائقین پر امید ہیں وراٹ  کوہلی پردے رہ کربھی ٹیم کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

7 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

8 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

8 hours ago