قومی

Batla House Demolition Case: بٹلہ ہاؤس میں ابھی نہیں چلے گا بلڈوزر! عدالت سے ملی بڑی راحت، اب تک 44 جائیدادوں کومل گیا اسٹے

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کے جامعہ نگرعلاقے میں بلڈوزر کارروائی سے متعلق بڑی راحت ملی ہے۔ بٹلہ ہاؤس کے مرادی روڈ بٹلہ ہاؤس علاقے کی 12 جائیدادوں سے متعلق معاملے کی سماعت آج ساکیت کورٹ میں ہوئی۔ سبھی معاملے میں سینئر وکیل کرنل سنگھ نے پیروی کی۔ عدالت نے ان سبھی 12 معاملوں میں 17 جولائی تک اسٹے آرڈر جاری کردیا ہے۔ یہ اطلاع اوکھلا سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ دی ہے۔

آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے 32 دیگرجائیدادوں کوپہلے ہی راحت مل چکی ہے، جس سے اب تک کل 44 جائیدادوں پراسٹے مل چکا ہے۔ بچے ہوئے 7 معاملوں کی سماعت دہلی ہائی کورٹ میں ہونی ہے۔ واضح رہے کہ کل 52 جائیدادوں پر نوٹس جاری کئے گئے تھے۔ آج کی سماعت میں سبھی متعلقہ وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ اس مقدمے کو فائل کرنے والے وکیل شبیرعلی ہیں، جو شروع سے ہی معاملے میں سرگرم کردارادا کررہے ہیں۔ عدالت سے ملی بڑی راحت پرمقامی لوگوں نے اطمینان کا اظہارکیا ہے اورامید ظاہرکی ہے کہ بقیہ جائیدادوں کو بھی انصاف ملے گا۔

ایم ایل اے امانت اللہ خان نے پوسٹ سے دی جانکاری

امانت اللہ خان نے سوشل میڈیا پوسٹ پرلکھا ”آج الحمداللہ مرادی روڈ بٹلہ ہاؤس کی 12 جائیداد کا کیس ساکیت کورٹ میں لگا تھا، جن سبھی میں سینئروکیل کرنل سنگھ جی پیش ہوئے۔ سبھی 12 میس میں ساکیت کورٹ نے 17 جولائی تک اسٹے کردیا۔ ابھی تک 44 پراپرٹی پر اسٹے آچکا ہے، باقی بچے 7 کیس میں ہائی کورٹ میں سماعت ہونی ہے، کل پراپرٹی جن پرنوٹس لگا تھا، وہ 52 ہیں، اس میں سبھی وکیل بھی پیش ہوئے اور اس کیس کو فائل کرنے والے شبیرعلی ہیں۔“

 

دہلی ہائی کورٹ سے ملی بڑی راحت

اس سے قبل، بٹلہ ہاؤس میں دہلی ڈیولیمپنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے مجوزہ انہدامی کارروائی معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے ایک درجن سے زیادہ عرضی گزاروں کوبڑی راحت دی ہے۔ ہائی کورٹ نے الگ الگ عرضی گزاروں کی عرضی پرسماعت کرتے ہوئے ڈی ڈی اے کو نوٹس جاری کیا ہے۔ ساتھ ہی مجوزہ انہدامی کارروائی پر روک لگا دی تھی۔ اب 10 جولائی کو ہائی کورٹ سبھی عرضیوں پر ایک ساتھ سماعت کرے گا۔ اس سے پہلے تقریباً 15 عرضی گزاروں کو انہدامی کاررائی سے راحت مل چکی ہے۔ اس سے پہلے پیر کے روزڈی ڈی اے نے اشوک وہارمیں تجاوزات کے خلاف مہم شروع کی تھی۔ اس میں 300 سے زائد غیرقانونی مکانات کو منہدم کیا گیا۔ یہ کارروائی پولیس اورنیم فوجی دستوں کی تعیناتی کے درمیان شروع کی گئی۔ اس میں ڈی ڈی اے نے جیلروالا باغ سے 308 غیرقانونی مکانات کو ہٹایا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…

1 hour ago

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

1 hour ago

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے لوک نائک جے پرکاش نارائن کو پیش کیا خراج عقیدت

وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن اچھی…

3 hours ago