سیاست

FASTag کا یہ پاس لیجیے اور ایک سال کے لیے ٹول کی ٹینشن ختم، مرکزی وزیر نتن گڈکری کا اعلان، جانئے کتنے میں ملے گا

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بدھ کو ٹول ٹیکس قوانین میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا۔ اس سے عام لوگوں کو کافی راحت ملے گی۔ نتن گڈکری نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ اب 3000 روپے میں FASTag پاس بنایا جائے گا ،جس سے آپ کا سفر فری ہو جائے گا، لیکن یہ ایک مقررہ وقت کے لیے ہوگا۔

مرکزی وزیر گڈکری نے انسٹاگرام پر لکھا، “ایک تاریخی پہل کے طور پر 15 اگست 2025 سے  3,000 مالیت کا FASTag پر مبنی سالانہ پاس متعارف کرایا جا رہا ہے۔ یہ پاس ایکٹیویشن کی تاریخ سے ایک سال یا 200 سفر تک، جو بھی پہلے ہو، اس کے لیے کارآمد ہوگا۔ یہ پاس خاص طور پر غیر تجارتی، پرائیویٹ گاڑیوں،(کار ، جیپ، وین وغیرہ  ) کے لیے بنایا گیا ہےاور ملک بھر میں قومی شاہراہوں پر بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کو آسان بناتا ہے ۔”

ٹول پاس کے حوالے سے کیا قوانین ہوں گے؟

انہوں نے پوسٹ میں لکھا، ”ایک علیحدہ لنک جلد ہی ہائی وے ٹریول ایپ اور NHAI/MORTH ویب سائٹس پر سالانہ پاس کو چالو کرنے / تجدید کے لیے دستیاب کرایا جائے گا، جو اس عمل کو آسان بنائے گا۔ یہ پالیسی 60 کلومیٹر کے دائرے میں واقع ٹول پلازوں کے بارے میں دیرینہ خدشات کو واضح کرے گی اور ایک ہی آسان لین دین کے ذریعے ٹول کی ادائیگی کو بغیر کسی رکاوٹ کے بنائے گی۔”

گڈکری نے پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ FASTag پاس سے انتظار کا وقت کم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا، ”انتظار کے وقت کو کم کرکے، بھیڑ کو کم کرکے اور ٹول پلازوں پر تنازعات کو ختم کرکے، سالانہ پاس پالیسی لاکھوں نجی ڈرائیوروں کے لیے تیز تر، ہموار اور بہتر سفری تجربے کے لیے پرعزم ہے۔”

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Hasan Mahmud Makes History: حسن محمود نے رقم کی تاریخ، ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے بنت بنگلہ دیش کے پہلے تیز گیندباز

افغانستان نے اپنے آخری چھ وکٹیں صرف 29 رنز کے اضافے پر گنوا دیں۔ افغانستان…

5 minutes ago

Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…

2 hours ago

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

2 hours ago

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

3 hours ago