قومی

سماجی اور سیاسی ضرورت ہے ذات پر مبنی مردم شماری، مسلمان اس میں ضرور حصہ لیں، مولانا محمود مدنی کی ہندوستانی مسلمانوں سے بڑی اپیل

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے ملک میں ہونے والی ذات پر مبنی مردم شماری کی پرزور حمایت کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ عمل منصفانہ حکمرانی، درست پالیسی سازی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے گا۔ مولانا محمود مدنی نے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری اب محض ایک دفتری کارروائی نہیں رہی بلکہ ایک سماجی و سیاسی ضرورت بن چکی ہے۔ اس سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار براہ راست ریزرویشن پالیسی، سماجی ترقیاتی اسکیموں، اور فلاحی فوائد کی منصفانہ تقسیم پراثرانداز ہوں گے۔

اس تناظر میں مولانا محمود مدنی نے پورے ملک کی مسلم برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ذات پر مبنی مردم شماری کے عمل میں سرگرم حصہ لیں ۔ ہر مسلمان گھرانے کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ ان کی متداول ذات کی شناخت درست طریقے سے درج ہو۔اس سلسلے میں جمعیۃ علماء ہند کی مقامی یونٹوں، سبھی مسلم تنظیموں، دینی اداروں، اور کمیونٹی رہنماؤں سے گزارش ہے کہ وہ ذات کے درست اندراج کے حوالے سے عوام کی رہنمائی کریں اور انہیں اس عمل کے طویل المدتی اثرات سے آگاہ کریں۔
مولانا مدنی نے کہا کہ اس سلسلے میں جمعیۃ علماء ہند ملک گیر بیداری مہم کا آغاز کرے گی، خاص طور پر دیہی اور پسماندہ علاقوں میں رضا کار اور علماء دیہاتوں اور شہری بستیوں کا دورہ کریں گے تاکہ مسلمانوں کو مردم شماری میں اپنی ذات صحیح درج کرنے میں رہنمائی فراہم کی جا سکے۔ مولانا مدنی نے یہ واضح کیا کہ یہ اسلامی مساوات کے اصولوں کے خلاف نہیں بلکہ ایک عملی ضرورت ہے۔اگرچہ اسلام ایک غیرطبقاتی اورمساوات پر مبنی معاشرے کا علمبردار ہے، لیکن تلخ حقیقت یہ ہے کہ ہندستان میں مسلمانوں کی بڑی آبادی ناانصافیوں، غلط پالیسیوں اورحکومتوں کی بے حسی کی وجہ سے سماجی اور معاشی طور پر پسماندہ رہ گئی ہے۔اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اخلاقی اور آئینی فریضہ سمجھ کر سب سے زیادہ محروم طبقات خصوصاً پسماندہ اور کمزور مسلمانوں—کو انصاف دلائیں۔ہم حکومت ہند سے اپیل کرتے ہیں کہ ذات پر مبنی مردم شماری میں شفافیت، غیر جانب داری، اور سنجیدگی سے کام لیا جائےاور کسی بھی کمیونٹی کے ساتھ تفریق نہ برتی جائے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Hasan Mahmud Makes History: حسن محمود نے رقم کی تاریخ، ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے بنت بنگلہ دیش کے پہلے تیز گیندباز

افغانستان نے اپنے آخری چھ وکٹیں صرف 29 رنز کے اضافے پر گنوا دیں۔ افغانستان…

49 minutes ago

Saurabh Bhardwaj: حکومت سے سوال کرنا ہتک عزت نہیں، عدالت سے پرویش ورما کو جھٹکا، سوربھ بھاردواج کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ خارج

عدالت نے کہا کہ سوربھ بھاردواج کی پوسٹس اور ویڈیوز کو الگ الگ حصوں میں…

52 minutes ago

Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…

2 hours ago

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

3 hours ago

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

3 hours ago