بین الاقوامی

ایران کے حملے تیز، اسرائیل میں ہندوستانیوں کے لئے ایڈوائزری جاری، باہر نکلنے کی بتائی گئی ترکیب، ہیلپ لائن نمبر بھی جاری

اسرائیل اور ایران کے درمیان گزشتہ 6 دنوں سے جنگ جاری ہے۔ دونوں ملک ایک دوسرے پر مسلسل میزائل حملے اور ڈرون حملے کر رہے ہیں۔ ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے درمیان اسرائیل نے قومی ایمرجنسی اعلان کردیا ہے۔ اسی درمیان تل ابیب میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ نے اسرائیل میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں کو ایک ضروری مشورہ دیا ہے۔ ساتھ ہی ہندوستانی سفارت خانہ نے سبھی شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

 ہندوستانی سفارت خانے نے اسرائیل میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں کومشورہ دیا کہ وہ ایران اسرائیل تنازعہ کے درمیان پروٹوکول پرعمل کریں۔ انہوں نے شہریوں کی سہولت کے لئے ہیلپ لائن نمبرجاری کئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی دوسری قسم کی مدد حاصل کرنے کے لئے پہلے سفارت خانے میں رجسٹرہونا ضروری ہے۔ سفارت خانہ نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ کی طرف سے جاری کئے گئے سیکورٹی پروٹوکول پرسختی سے عمل کیا جائے۔

شہریوں سے کی گئی یہ بڑی اپیل

ہندوستانی سفارت خانہ نے اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے شہریوں سے اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ کی ہدایات پرعمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ شہری باقاعدہ طورپراپڈیٹ رہنے کے لئے //www.oref.org.il/eng ویب سائٹ کو دیکھ سکتے ہیں۔ ہندوستانی سفارت خانہ نے کہا کہ اسرائیل میں صورتحال ابھی بھی نازک بنی ہوئی ہے۔ یہ ہدایات ذاتی حفاظت کو مدنظررکھتے ہوئے جاری کی گئی ہیں۔ لہذا مقامی حفاظتی مشوروں پرعمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ شہریوں کو میزائل سائرن بجنے سے تقریباً 10 منٹ پہلے ہوم فرنٹ کمانڈ ایپ اورسیل براڈ کاسٹرسسٹم کے ذریعہ الرٹ ملتے ہیں، جس سے انہیں بم شیلٹرتک پہنچنے کا وقت مل جاتا ہے۔

 اسرائیل سے باہر نکلنے کے لئے اپنائیں یہ طریقہ

ہندوستانی سفارت خانہ نے کہا کہ جو ہندوستانی شہری اسرائیل چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں، وہ زمینی سرحد یعنی زیرزمین راستہ استعمال کریں۔ ہندوستانی سفارت خانہ نے کہا کہ مسافروں کوچاہئے کہ وہ موجودہ آپریٹنگ کے ٹائم ٹیبل کو چیک کریں اوراس بات کویقینی بنائیں کہ ان کے پاس سرحد پارکرنے کے لیے ضروری ویزا اورفیس موجود ہے۔ ہندوستانی سفارت خانہ نے کہا کہ ہندوستانی شہریوں کواس کے بارے میں مزید جانکاری حاصل کرنے کے لئے ویب سائٹ https://www.iaa.gov.il/en/ پرجاکردیکھ سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Hasan Mahmud Makes History: حسن محمود نے رقم کی تاریخ، ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے بنت بنگلہ دیش کے پہلے تیز گیندباز

افغانستان نے اپنے آخری چھ وکٹیں صرف 29 رنز کے اضافے پر گنوا دیں۔ افغانستان…

1 hour ago

Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…

3 hours ago

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

3 hours ago

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

4 hours ago