کے ایل راہل کی کپتانی میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو ایک اور میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لکھنؤ کو دہلی کیپٹلس کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سیزن میں مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لکھنؤ کی ٹیم بھلے ہی میچ ہار گئی ہو۔لیکن کپتان کے ایل راہل نے اپنے کیچ سے سبھی کا دل جیت لیا۔ یہاں تک کہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے مالک سنجیو گوئنکا نے بھی کے ایل راہل کے کیچ پر کھڑے ہو کر تالیاں بجانے لگے۔
کے ایل راہل کے کیچ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ کے ایل راہل نے دہلی کیپٹلس کے شائی ہوپ کا کیچ پکڑا۔ انہوں نے یہ کیچ پہلی نہیں دوسری کوشش میں لیا۔ کے ایل راہل سرکل کے اندر آف سائیڈ پر فیلڈنگ کر رہے تھے۔ شائی ہوپ نے روی بشنوئی کی گیند کو نشانہ بناتے ہوئے شاٹ کھیلنے کی کوشش کی۔ گیند سیدھی کے ایل راہل کی طرف گئی۔ لیکن گیند راہل کے سینے کے قریب پہنچی ،جسے وہ ٹھیک سے نہیں پکڑ سکے اور پہلی ہی کوشش میں گیند چھوٹ گئی۔
گیند کو زمین پر گرتا دیکھ کر کے ایل راہل نے دوڑ کر ایک شاندار ڈائیو لگائی اور دوسری کوشش میں سلائیڈنگ کرتے ہوئے کیچ پکڑ لیا۔ کے ایل راہل کا یہ کیچ واقعی دیکھنے کے لائق تھا۔ میدان میں کے ایل راہل کے اس کیچ کی سب نے تعریف کی۔ یہاں تک کہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے مالک سنجیو گوئنکا بھی خود کو تالیاں بجانے سے نہیں روک سکے۔ وہ کھڑا ہوئےاور کے ایل راہل کے لیے تالیاں بجائیں۔ کے ایل راہل کے لیے سنجیو گوئنکا کا یہ ردعمل تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ‘ملک میں اسلامک اسٹیٹ بنانا چاہتے ہیں’، گری راج سنگھ کا کانگریس پر بڑا حملہ
دہلی کیپٹلس سے پہلے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف کھیلے گئے میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کو حیدرآباد کے خلاف 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم کی شرمناک شکست کے بعد سنجیو گوئنکا کپتان کے ایل راہل پر غصے کرتے دکھائی دئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اب وہ کے ایل راہل کے لیے تالیاں بجاتے نظر آئے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ کیچ 9ویں اوور کی تیسری گیند پر لیا گیا۔ اس کیچ کے ساتھ ہی شائی ہوپ کی اننگز کا خاتمہ ہوا۔ ہوپ نے 27 گیندوں پر 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 38 رنز کی اننگز کھیلی۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…