اسپورٹس

KKR vs MI: میچ کے بعد کپتان ہاردک پانڈیا نے ممبئی انڈینس کی شکست کی اصل وجہ کا کیا انکشاف

KKR vs MI: کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے ممبئی انڈینس کو بری طرح شکست دی۔ کے کے آر نے یہ میچ 24 رنز سے جیتا۔ ممبئی کے کپتان ہاردک پانڈیا نے میچ کے بعد شکست کی اصل وجہ بتائی۔ ان کا کہنا ہے کہ ممبئی کے کھلاڑی شراکت داری نہیں بنا سکے۔ ٹیم کی وکٹیں بہت تیزی سے گریں۔قابل ذکر ہے کہ کے کے آر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 169 رنز بنائے تھے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم صرف 145 رنز ہی بنا سکی۔

ہاردک پانڈیا نے میچ کے بعد کہا، ’’ہم بیٹنگ کرتے ہوئے شراکت نہیں بنا سکے۔ ہماری وکٹیں مسلسل گرتی رہیں۔ اگر آپ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پارٹنرشپ نہیں بناتے ہیں تو اس سے نقصان ہوتا ہے۔ پہلی اننگز کے بعد پچ قدرے بہتر ہو گئی تھی۔ گیند بازوں نے یہاں اچھا کام کیا ہے۔ یہ ہمارے لیے ایک مشکل دن تھا۔ یہ کافی چیلنجنگ تھا۔ لیکن چیلنجز ہی آپ کو بہتر بناتے ہیں۔

کولکاتہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 169 رنز بنائے۔ اس دوران وینکٹیش ایر نے 70 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ انہوں نے 52 گیندوں میں 6 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ منیش پانڈے نے 42 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 145 رنز تک محدود رہی۔ اس کے لیے سوریہ کمار یادو نے نصف سنچری بنائی۔ سوریا نے 35 گیندوں میں 56 رنز بنائے۔ انہوں نے 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ ٹم ڈیوڈ نے 24 رنز بنائے۔ ہاردک پانڈیا 1 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں- Rinku Singh and T20 World Cup 2024: اس کا دل ٹوٹا ہے، رنکو سنگھ کے والد کا چھلکا درد،کہا:ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے سلیکشن نہ ہونے پر ہوئی مایوسی

آئی پی ایل 2024 میں ممبئی انڈینس کے لیے اب تک کا سفر بہت برا رہا ہے۔ ٹیم نے اس سیزن میں 11 میچز کھیلے ہیں اور اس عرصے کے دوران اس نے صرف 3 میچ جیتے ہیں۔ اسے 8 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ممبئی پوائنٹس ٹیبل میں نویں نمبر پر ہے۔ کولکاتہ دوسرے نمبر پر ہے۔ کولکاتہ نے 10 میں سے 7 میچ جیتے ہیں۔ اسے 3 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

10 hours ago