اسپورٹس

WTC Final: کنگ کوہلی نے ریکارڈز کی لگائی جھڑی، ڈبلیو ٹی سی فائنل کھیلتے ہوئے بنائے کئی ریکارڈ

WTC Final:  ان دنوں وراٹ کوہلی لندن کے اوول میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل میچ کھیل رہے ہیں۔ میچ میں ہندوستان کی پہلی اننگ میں جلد آؤٹ ہونے کے بعد، کوہلی دوسری اننگز میں اچھے رابطے میں نظر آئے۔ انہوں نے دوسری اننگ میں بلے بازی کرتے ہوئے کئی بڑے ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم ڈبلیو ٹی سی فائنل کی اپنی چوتھی اور دوسری اننگ کھیل رہی ہے۔

444 رنز کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم نے چوتھے دن کے اختتام تک 3 وکٹوں پر 164 رنز بنا لیے ہیں۔ اب ٹیم انڈیا کو آخری دن جیت کے لیے 280 رنز درکار ہیں۔ چوتھے دن کے اختتام پر وراٹ کوہلی اور اجنکیا رہانے کریز پر موجود رہے۔ کوہلی نے 44 اور رہانے نے 20 رنز کا ذاتی اسکور بنایا۔ 44 رنز کے اس سکور کے ساتھ کوہلی نے یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔

وراٹ کوہلی آئی سی سی کے ناک آؤٹ میچوں میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

کوہلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

کوہلی آئی سی سی فائنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- WTC Final: دوسرے دن کے پہلا سیشن ہندوستان کے نام، کھانے کے وقفے تک آسٹریلیا کا اسکور- 422-7

 

آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے انہوں نے 5000 بین الاقوامی رنز کا ہندسہ عبور کیا۔ انہوں نے 5003 رنز بنائے ہیں۔ کوہلی آسٹریلیا کے خلاف سب سے زیادہ بین الاقوامی رنز بنانے والے دوسرے ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔ اس فہرست میں سچن تندولکر 6707 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے کوہلی نے 2000 رنز کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ کوہلی ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے پانچویں ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔ کوہلی نے اب تک 2037 رنز مکمل کر لیے ہیں۔ اور چیتیشور پجارا 2074 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں سچن تندولکر 3630 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

2 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

2 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

2 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

3 hours ago