رائل چیلنجرز بنگلورو کے دنیش کارتک نے اتوار کو ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنس کے خلاف آئی پی ایل 2023 کے مقابلے کے دوران روہت شرما کے گولڈن ڈک ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ کارتک کو بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز یش دیال نے گولڈن ڈک پر آؤٹ کیا جو آئی پی ایل میں ان کا 17واں ڈک تھا۔ بتادیں کہ ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما کے نام سب سے زیادہ گولڈن ڈک ہیں، جبکہ مندیپ سنگھ اور سنیل نرین کے نام 15 ڈک ہیں۔
بہت خراب رہا کارتک کے لیے آئی پی ایل 2023
دنیش کارتک نے آئی پی ایل میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ٹیم انڈیا میں واپسی کی تھی۔ لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ وہ اپنے فارم میں نہیں ہیں۔ آئی پی ایل 2023 میں وہ اپنے بلے سے رن بنانے کی جدوجہد کرتے رہے پھر بھی ایک ناپسندیدہ ریکارڈ ان کے نام درج ہوگیا۔
آئی پی ایل میں دنیش کارتک سب سے زیادہ 17 بار صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر روہت شرما 16 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔ تیسرے نمبر پر مندیپ سنگھ (15) اور چوتھے نمبر پر سنیل نرین (15) ہیں۔ آئی پی ایل کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بلے بازوں کی فہرست میں کارتک دوسرے نمبر پر ہیں۔ وہ اس سیزن میں 4 بار صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ راجستھان رائلز کے جوس بٹلر 5 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو ئے ہیں اور وہ اس لسٹ میں ایک نمبر پر ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…