-بھارت ایکسپریس
اسی سال ہونے والے ونڈے عالمی کپ سے پہلے، نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کے میچ میں گھٹنے میں چوٹ کھا بیٹھے طوفانی بلے باز کین ولیمسن ٹورنا منٹ میں نہیں کھیل سکیں گے۔ کین ولیمسن آئی پی ایل میں ہاردک پانڈیا کی گجرات ٹائٹنس ٹیم کا حصہ تھے، لیکن چنئی سپرکنگس کے خلاف ٹورنا منٹ کے ابتدائی میچ میں ہی گھٹنے کے لیگامنٹ میں چوٹ آنے کے سبب انہیں ٹورنا منٹ سے باہر ہونا پڑا تھا۔ فیلڈنگ کے دوران انہیں یہ چوٹ آئی تھی۔
کین ولیمسن کی چوٹ کو لے کر تازہ اپڈیٹ یہ ہے کہ انہیں سرجری کی ضرورت ہوگی، جس کے سبب وہ عالمی کپ 2023 سے بھی باہر رہ سکتے ہیں۔ کین ولیمسن جیسے طوفانی پلیئر کا عالمی کپ سے باہر ہونا نیوزی لینڈ ٹیم کے لئے بڑا جھٹکا ہوگا۔ کیوی ٹیم گزشتہ دو عالمی کپ (سال 2015 اور 2019) کے فائنل میں پہنچی تھیں، لیکن اسے رنراپ بن کرہی اکتفا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے مہربان لیکن سخت حریف کین ولیمسن کے اس اندازمیں ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد جذباتی ٹویٹ کیا ہے۔
گزشتہ سال ٹسٹ ٹیم کی کپتانی سے دیا تھا استعفیٰ
بابراعظم نے کین ولیمسن کے ساتھ اپنی پرانی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا، ’’مضبوط ہوکر واپس لوٹائے۔ کین ولیمسن آپ جلد ٹھیک ہوں۔‘‘ اپنی چوٹ کو لے کرکین ولیمسن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس طرح کی چوٹ لگنا یقینی طور پر بدقسمتی کی بات ہے اور میری توجہ سرجری اور اس کے بعد جلد بازآباد کاری شروع کرنے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں وقت لگ سکتا ہے، ویسے میں جلد از جلد میدان پر واپسی کی ہرممکن کوشش کروں گا۔ نیوزی لینڈ کے اہم بلے باز کین ولیمسن نے گزشتہ سال ٹسٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا، لیکن ونڈے اور ٹی-20 کی کپتانی کی ذمہ داری انہوں نے سنبھال رکھی تھی۔
-بھارت ایکسپریس
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…