-بھارت ایکسپریس
Delhi: آئی جی آئی ایئرپورٹ کی ٹیم نے ایئر پورٹ کے ٹرمنلوں کے اندر چل رہے ایک چوری کے ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ معاملے میں گراونڈ ہینڈلنگ ایجنسی کے ساتھ کام کرنے والی ایک خاتون لوڈر اور اس کے ساتھی کی گرفتاری کی گئی ہے۔ ملزمین کے پاس سے 60000 قیمت کے سومنے کے علاوہ تین ٹریولنگ بیگ اور دیگر سامان برآمد کئے گئے ہیں۔
کیا ہے معاملہ
آئی جی آئی ایئرپورٹ پر سامان چوری کے خطرے کو روکنے کے لئے آئی جی آئی ایئر پورٹ کی ٹیم مختلف ایئرلائنس کی گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسیوں کے ساتھ کام کرنے والے لوڈرز کی سرگرمیوں پر ویجیلنس ڈپارٹمنٹ اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ تال میل میں سخت نظر رکھی جا رہی ہے۔ ان کی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھی جا رہی تھی اور ان کی باریکی سے جانچ کی جا رہی تھی۔
اسی ضمن میں پی ایس آئی جی آئی ایئر پورٹ کی ٹیم نے ایئرلائنس کی ویجیلنس ڈپارٹمنٹ کی مدد سے ثنا ممتا اہلیہ ممتاز احمد نام کی ایک خاتون لوڈر کو پکڑا، جس نے آئی جی آئی ایئرپورٹ، نئی دہلی کے 4 مسافروں کے تین اسٹرالر بیگ چرائے تھے۔ چوری کے بعد وہ اپنے ساتھی کی مدد سے ساموں کو اپنے کرائے کے مکان پر بھیج دیا کرتی تھی۔ چوری کا یہ معاملہ ایف آئی آر نمبر 207/2023 آئی پی سی کی دفعہ 379 کے تحت درج کیا گیا تھا اور اس کی جانچ شروع کی گئی تھی۔ وہیں اس معاملے میں پکڑی گئی دوسری ملازمہ کا نام مالتی ہے۔
تنخواہ زندگے گزارنے کے لئے کافی نہیں تھی: ملزم خاتون
ملزم ثنا ممتاز کو پولیس اسٹیشن لانے کے بعد اس سے پوچھ گچھ کی گئی اوراس کے بعد اس معاملے میں اسے گرفتار کرلیا گیا۔ پوچھ گچھ میں اس نے انکشاف کیا کہ وہ 2020 سے گراونڈ ہینڈلنگ مدد فراہم کرنے والی کمپنی CELIBI میں ایک لوڈر کے طور پر کام کر رہی تھی۔ اسے تنخواہ کے طور پر کمپنی کے ذریعہ 20,000 روپئے ملتے تھے، جو کہ اس کے گزارے کے لئے کافی نہیں تھے۔ اس لئے اس نے آئی جی آئی ایئرپورٹ، نئی دہلی میں سامان چوری کرنے کا منصوبہ بنایا۔ اپنی گراونڈ ہینڈلنگ کمپنی کے ذریعہ کئے گئے مفت ایکسیس کارڈ کا استعمال کرکے ہوائی اڈے کو باہرسامان چوری کرکے لے گئی اور اسے معاملے میں شریک ملزم جو کہ اس کی روم میٹ بھی ہے، اسے سونپ دیا۔ وہ کیب سے چوری کا سامان اپنے ساتھ لے گئی۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…